بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے۔
بابر اعظم ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹیم منیجر بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹ بورڈ دیگر عملہ بھی موجود تھے۔
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا اور کچھ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More