بابراعظم کو سابق سلیکٹرز نے کپتانی سے ہٹانے کا کہا تھا ،نجم سیٹھی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم کوسابق سلیکٹرز نے کپتان سے ہٹانے کاکہا تھا ۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بغیر کسی کا نام لیے کچھ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ جب میں بطور چیئرمین پی سی بی آیا تو ہم نے ایک کمیٹی بنائی۔ اس دوران نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ایک سیریز چل رہی تھی۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس وقت کے سلیکٹرز نے اپوائنٹ ہونے سے پہلے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی جس میں بابر اعظم کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔
جیسے ہی وہ سیلکٹر اپوائنٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ میں نے بھی کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے قبل سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو بطور انٹرم چیف سلیکٹر ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔ سیریز ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جن کی جگہ ہارون رشید کو لایا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More