لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں بابر کو بطور کپتان کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا۔
انہوں نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔
عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، وہ جس ٹیم میں ہوتے ہیں اس کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔