بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 175 طلباء کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر طلباء کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تفویض کیے۔
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ طلباء عملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہوں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ، طلباء کے والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More