اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ان کیسز میں 9 مئی کے تین مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔
سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔