بلوچستان کی واحد خاتون کرکٹر ناہیدہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بلوچستان کی واحد خاتون کرکٹر ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ناہیدہ خان نے120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ناہیدہ خان نے 14برس تک ملک کی نمائندگی کی ۔انہوںنےسری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں 7 فروری 2009ء کو اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔
ناہیدہ خان کو ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں چار کیچ لیے تھے وہ میچ پاکستانی ٹیم 94رنز سے جیتی تھی۔ ناہیدہ خان نے 50 اوورز کے تین عالمی کپ مقابلوں 2017، 2013 ، 2022 اور چار ٹی20 ورلڈ کپ 2012، 2014، 2016، 2018 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے لیے ناہیدہ خان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ ان کی مہارت، حوصلہ مندی اور کھیل سے ان کی جنون کی حد تک محبت اور لگن مثالی ہے اور یہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال ہے کہ وہ ناہیدہ خان کو دیکھ کر کس طرح آگے بڑھ سکتی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More