سعودی عرب میں تین ماہ کیلئے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حکام نے 15 جون سے 15 ستمبر 2024 تک تمام نجی شعبے کے اداروں کیلئے دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس بات کا اعلان وزارت افرادی قوت، قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اوروزارت صحت نے کیا ہے۔ نجی اداروں کو اپنے مزدوروں سے کڑی دھوپ میں کام نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی ادارے اپنے ملازمین، مزدورں اور کارکنوں سے براہ راست دھوپ میں کام نہ لیں۔ یہ پابندی 3 ماہ کے لیے دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔
یہ پابندی نجی اداروں کے ملازمین کی دوران ملازمین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا مقصد ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے.
اس پابندی پر عمل درآمد کے لیے وزارت افرادی قوت نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف شہروں میں اس حکم کی خلاف ورزی پر سزا کا تعین بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی یہ پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More