زمان پارک سے رکاوٹیں ختم، پولیس کی بھاری نفری تعینات

 

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے گرد رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد زمان پارک آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ زمان پارک کے باہر کینال روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔ عمران خان اپنے مقدمات،رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کےحوالے سے اپنے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More