بن ایفیلک بچوں سمیت چھٹیاں گزارنے استنبول پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز)

ہالی ووڈ کےمعروف اداکار بن ایفلیک چھٹیاں گزارنے کے لیے استنبو ل پہنچ گئے ہیں، اور وہ اکیلے نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی سابقہ    ​بیوی جینیفر گارنر اور ان کے تین بچے، وائلٹ این، سیرافینا روز الزبتھ اور سیموئل گارنربھی ہیں۔

اس اسٹار کا استنبول کا دورہ تفریحی دنیا میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے، خاص طور پر بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ اس کی حالیہ رومانوی اور شادی کے بعدایفیلک خاندان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

شہر کے ساتھ ایفلیک کا خصوصی رشتہ 2012 سے قائم ہے جب اس نے فلم "آرگو” میں ہدایت کاری اور اداکاری کی تھی، جس کا ایک حصہ استنبول میں شوٹ کیا گیا تھا۔اپنے 2019 کے ایک انٹرویو میں، اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ استنبول ان کا پسندیدہ شہر ہے۔ اب ایفیلک اپنے پچھلے دورے کے 20 سال بعد اپنے بچوں کے ساتھ اس شہر واپس آیا ہے۔

افلیک اور اس کے بچے تاریخی سلطان احمد ضلع کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں، جہاں وہ شہر کے بھرپور ثقافتی ورثے کو تلاش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے سفرمیں مشہور مقامات جیسے گرینڈ بازار، اسپائس بازار، آیا صوفیہ جامع مسجد ، شہزادیوں کے جزیرے اور دیگر تاریخی مقامات کے دورے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایفلیک خاندان آبنائے باسپورس کے دورے سے لطف اندوز ہونے کے لئے بھی تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More