پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا معرکہ کل ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کل پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔پہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 9بجے کھیلا جائے گا ۔
سیریز کے پہلے تین ٹی ٹونٹی میچ لاہورمیں جبکہ آخری دومیچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ 15تیسرا17کو لاہور میں ہوگا ۔ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ راولپنڈی میں 20اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 24اپریل کوراولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔
اس کے بعد کیوی ٹیم 5ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی ۔جس کا آغاز 27اپریل سے ہوگا ۔پہلے دو ایک روزہ میچز راولپنڈی جبکہ آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More