واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوامریکہ کے دورے کی دعوت دیدی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے طویل تاخیر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اس سال کے آخر میں سرکاری دورے پر امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔
بائیڈن نے نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی حکومت اور اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے حوالے سے کیے گئے عدالتی اصلاحات کے بارے میں تشویش کی وجہ سے دعوت کو روک دیا تھا۔
بائیڈن نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے واشنگٹن ڈی سی کے دورے سے ایک دن قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال کے دوران یہ دعوت دی۔
امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی جانب سے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے مدعو کیا ہے تاہم کچھ کانگریس کے پروگریسو ارکان کا کہنا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے "اس سال کے آخر میں” امریکہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ملاقات کہاں ہو گی ابھی اس کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے ۔