پنجاب میں سٹیمپ ڈیوٹی چارجز میں بڑا اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں سٹیمپ ڈیوٹی چارجز میں بڑا اضافہ کردیا گیا ۔
حکومت پنجاب ٹیکسوں کی شرحوں میں تبدیلی کر رہی ہے نئے ٹیکس متعارف جبکہ خامیاں پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
پنجاب میں حکومت شہری غیر منقولہ جائیداد سے پراپرٹی ٹیکس میں تبدیلیاں کر رہی ہے اور کسی بھی پراپرٹی کے لین دین پر سٹیمپ ڈیوٹی ٹیکس لگا رہی ہے۔
نئے اضافے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے حکومت کو 4.21 ارب روپے سالانہ ریونیو حاصل کرنے کے لیے سٹیمپ ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔
مجوزہ تبدیلیوں میں حلف نامے کی سٹیمپ ڈیوٹی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے اور غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر 1200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کرنا شامل ہے۔ مزید برآں، 500,000 روپے تک کے معاہدوں پر اسٹامپ ڈیوٹی 1,200 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو سکتی ہے۔
2023 کے وسط میں، سابق حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 10 فیصد تک اضافہ کیاتھا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More