بلاول بھٹو 29 جنوری کو دو روزہ دورے پر روس جائیں گے

 

اسلام آباد( نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29جنوری کو دوروزہ دورے پر روس جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 سے 30 جنوری تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو روسی وزیر خارجہ کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More