بلاول بھٹو 25جنوری کو سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو ازبکستان روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ دورے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 26 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رواں برس اقتصادی تعاون تنظیم کا 26 واں وزرائے خارجہ اجلاس "منسلکی کے استحکام کے سال” کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پالیسی سازی کے طور پر ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیر خارجہ متعدد شریک ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کی دورہ تاشقند کے دوران افغانستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔
دورہ تاشقند میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ازبک قائمقام وزیر خارجہ بختیار سیدوو سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ کی ازبک صدر شوکت میرزوزئیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ملاقاتوں میں خطے کی باہمی منسلکی، علاقائی ممالک میں تعاون کے فروغ، پاک ازبکستان باہمی تعلقات سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More