ماسکو (پاک ترک نیوز) پاکستان کے وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔
وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران ، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا ۔
وزیر خارجہ روس کا دورہ انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے۔