وزیراعظم سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون رابطہ ہوا۔
وزیراعظم اور بل گیٹ نے صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی ۔وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔
بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم اور بل گیٹس نے غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاؤ کی لازمی خدمات کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی ۔وزیراعظم اور بل گیٹ کی گفتگو میں مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے ۔
وزیراعظم اور بل گیٹ نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں صحت عامہ اور دیگر سماجی بہبود کے پروگرامز چلا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More