پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ ،2پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد شہید

 

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد شہید جبکہ90سے زائد زخمی ہیں ۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے، دھماکے کے باعث 17افراد شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 90سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور دھماکہ دوران نمازہوا ہے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More