انقرہ (پاک ترک نیوز) معروف ترکش ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے 7اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔
معروف ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں’۔
ترک اداکار کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے’۔
اس سے قبل ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔
دوسری جانب ‘کورولش عثمان’ کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اس ترک سیریز کے 5 ویں سیزن کا آغاز بھی آج سے ہورہا ہے۔