باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 187رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز اختتام پر میزبان آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز پر دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔لبھوشن 44جبکہ ٹریوس ہیڈ 9رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ وارنر 38رنز بنا کر آغا سلمان کا شکار بنے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ تھے جنہوں نے 42رنز بنائے ۔ وہ حسن علی کا شکار بنے ۔سٹیو سمتھ بھی 26رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔انہیں عامر جمال نے آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3جنوری سے سڈنی میں ہو گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More