باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 6وکٹوں پر 187رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کی مجموعی برتری241رنز ہو گئی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل مارش نے 96جبکہ سٹیو سمتھ نے 50رنز بنائے ۔ایلکس کیرے 16رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318رنز بنائے تھے جس کے جواب پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 264رنز بنائے تھے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More