باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

میلبرن(پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کیلئے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔
کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز تک جاری رہے گا، میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More