برازیلین فٹبالر اینٹونی گھریلو تشدد کے الزامات پر قومی سکواڈ سے ڈراپ

برازیلیا (پاک ترک نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ کے برازیلین فٹبالر اینٹونی میتھیوس ڈوس سانتوس جنہیں اینٹونی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو گھریلو تشدد کے الزامات پر برازیل کے قومی سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
برازیلین فٹ بال فیڈریشن CBF نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان حقائق کے نتیجے میں جو مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر انٹونی سے متعلق منظر عام پر آئے، اور جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے … کھلاڑی کو Seletao سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
اینٹونی کی جگہ 23سالہ گیبریل جیسس کو شامل کیا گیا ہے جنہیں فیفا کو بھیجے جانیوالے 36کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے سے منتخب کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More