برائن لارا کو کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اہم عہدہ سونپ دیا

 

جمیکا(پاک ترک نیوز) سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کو ‘پرفارمنس مینٹور’ کے طور پر شامل کرلیا۔برائن لارا کا پہلا پروجیکٹ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کیلئے کوچز کی مدد کریں گے۔
سابق کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ نئی حکمت عملی بنانے میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More