لندن (پاک ترک نیوز)
برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ملک میں روس کے دفاعی اتاشی کو ملک بدر کررہا ہے اور روسی سفارتی ویزوں پر نئی پابندیاں عائدکرنے کے علاوہکچھ روسی املاک سے سفارتی حیثیت ختم کررہا ہے۔
جمعرات روز ہاؤس آف کامنز میں دئیے گئے بیان میںانہوں نے کہا کہ یہ ماسکو کے لیے اس کے اقدامات کے جواب میں ایک پیغام ہے جس کا مقصد مبینہ طور پر یوکرین کے لیے برطانوی امداد کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ”ہم روسی دفاعی اتاشی کو ملک بدر کر دیں گے جو ایک غیر اعلانیہ ملٹری انٹیلی جنس افسر ہے۔ ہم برطانیہ میں روسی ملکیت کی متعدد جائیدادوں سے سفارتی حیثیت ختم کر دیں گے، جس میں سیکاکس ہاؤس، سسیکس میں ایک روسی ملکیتی جائیداد اور تجارت اور دفاعی سیکشن شامل ہیں۔ ہائی گیٹ، جسے ہم سمجھتے ہیں کہ انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور ہم روسی سفارتی ویزوں پر نئی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جس میں روسی سفارت کاروں کے برطانیہ میں گزارنے کے وقت کی حد بندی بھی شامل ہے۔”
لندن میں روسی سفارت خانے نے ہوم سیکرٹری کے بیان پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ادھر برطانوی دفتر خارجہ نے برطانیہ میں روس کے سفیر آندرے کیلن کو طلب کر لیا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روسی سفیر کو اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔