لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ کےبھارتی نژادوزیر اعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی درخواست کے بعد برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنی سرکاری رہائشگاہ 10ڈاؤنگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ انہوں نے بادشاہ سلامت سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ بادشاہ نے یہ درخواست منظور کر لی ہے اور اب ملک میں4 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔
برطانیہ میں آنے والے انتخابات کے بارے میں قیاس آرائیاں کئی روز سے زوروں پر تھیں ۔جس کا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم نے بدھ کے روز اپنی کابینہ کےاجلاس میں کیا تھا۔جس کے بعد اسے میڈیا کے سامنے دہرایا گیا۔
سنک کی سنٹر رائٹ کنزرویٹو پارٹی نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد اپنی حمایت میں مسلسل کمی دیکھی ہے۔ اس نے کئی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کی ہے جس میں معاشی گراوٹ، اخلاقیات کے اسکینڈلز اور لیڈروں کے گھومنے والے دروازے شامل ہیں۔ اب کی بار مقامی حکومتوں کے الیکشن میں کامیابی سمیٹنے کے بعدحکمران جماعتکو شکست دینے کے لیے سنٹر لیفٹ لیبر پارٹی کوپسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔