بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کنفرم ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز)
ڈیڑھ برس سے جاری افواہو ں اور قیاس آرائیوں کے بعد پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹی وی اداکار اور میزبان اقبال حسین سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پروی لاگ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئےبشریٰ انصاری نے اپنے شوہر اقبال حسین کےہمراہ شادی کے معاملات اور مسائل پر بات کی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیونکہ وہ اکیلی رہتی تھیں اس لئے انہیں پہلے ڈیڑھ سال تو خوس کو منانا پڑا۔ ویسےاقبال حسین کی طلاق مجھ سے پہلے ہوئی تھی۔
اقبال حسین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کی بات چیت ہی ہو رہی تھی کہ لوگوں نے ہمارے بارے میں باتیں بنانا شروع کر دیں۔ یہاں تک کہ کسی نے یہ خبر بھی دی کہ ہمارا بچہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ معاشرے میں زیادہ عمر کی خاتون کی کم عمر کے مرد سے شادی کے بارے میں بنائے گئے منفی تاثرات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔اگر آپ کو زندگی میں کوئی مخلص ساتھی ملے، تو اُس کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔
بشری نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں دوسری شادی کے لیے ساتھی اداکار بہروز سبزواری نے بھی ترغیب دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More