نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارِ الحق کاکڑ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت اور غیر متزلزل مقابلے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی بھارت کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بیسٹ آف لک‘ پاکستان۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس بہترین رہی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی کھلاڑی با اعتماد اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More