نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات

تاشقند(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مشترکہ چیلنجز، علاقائی تعاون اور اجتماعی خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے ای سی او کے اہم کردار پر تبادلہء خیال کیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اسے کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
نگران وزیراعظم نے آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بالخصوص قرہ باغ کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More