نگران وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات، نواف الاحمد الجابر کے انتقال پر تعزیت کی

کویت(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کیلئے کویت پہنچ گئے۔
نگران وزیراعظم نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک خوشحال ریاست میں تبدیل کیا، انہیں پاکستان کے خیرخواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان اور کویت کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More