معاشی مسائل کے حل کیلیے بہترین اقدامات کریں گے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے حل کیلیے بہترین اقدامات کریں گے۔ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کے حوالے سے کہا کہ انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی۔ معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
نگراں وزیراعظم نے اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے۔ قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ویژن پر عمل کرکے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ نگراں حکومت کی بہترین ٹیم ہے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More