اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔