براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا اجلاس برسلزمیں ختم ہوگیا، ایاسا کا اجلاس 14سے16مئی تک جاری رہا۔اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے یورپ کے لیے آپریشن پر پابندی پر بات چیت کی گئی۔ برسلز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ سطحی وفد نے سی اے اے سیکرٹری کی سربراہی میں یورپی ایجنسی کو پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی سے…

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترک وزیر ہاکان فیدان خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

لاہور کو کئی روٹس پر درجنوں الیکٹرک بسیں مل رہی ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (پاک ترک نیوز) پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے اعلان کیا ہے کہ سال کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔ اور توقع ہے کہ نومبر یا دسمبر تک شہر میں 27 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ صوبائی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بلال اکبر نے بتایا کہپہلے مرحلے میں 27 الیکٹرک بسیں شہر میں چلنا شروع کریں گی جس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور سموگ کے مسئلے سے نمٹناہے۔ وزیر نے دیگر اضلاع میں ہائی بریڈ بسیں متعارف کرانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ ایک ایم پی اے کے…

برازیلی کمپنی کا بیج بونے والے ڈرون کا استعمال کرکے 2030تک 10لاکھ ہیکڑ تباہ شدہ زمین بحالی کا ہدف

برازیلیا (پا ک ترک نیوز) برازیل میں زراعت سے منسلک کمپنی نے بیج بونے والے ڈرون کا استعمال کر کے 2030تک 10لاکھ ہیکڑ تباہ شدہ زمین کو بحال کرنے ہدف مقرر کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق برازیل کی کمپنی مورفو نے بیج بونے والے ڈرون اور سخت تحقیق شدہ تیاری اور نگرانی کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے 2030 تک برازیل میں 10 لاکھ ہیکٹر تباہ شدہ زمین کو بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔54 ہیکٹر (133 ایکڑ) جو برازیل کی ریاست باہیا میں زراعت اور مویشیوں کی کھیتی کی وجہ سے بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔ جنگلات کی کٹائی بہت سے…

اسرائیل کے بڑے دفاعی معاونین میں امریکہ کے علاوہ فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کونسے ملک ہیں

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکا اور اسرائیل ہتھیاروں اور بارودی مواد کی فراہمیسے متعلق ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کر رہے ہیں۔مگر سات ماہ سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران امریکہ سمیت اسکے قریبی حواریوں کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے ہوئے صیہونیوں کو گولہ و بارود کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق سرائیلی فورسز غزہ میں جنگ کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوکر چکی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 80تک پہنچنے والی…

میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین ِ عدالت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے…

پاکستان کی فتح۔ٹو کی کامیاب لانچنگ،کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا موجد پھر تڑپ اٹھا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک فوج کی جانب سے ملک کے اندر تیار کئے گئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے۔ سرحد پار بھارتی دفاعی حلقوں کو سراسیمگی کا شکار کر دیا ہے۔ کیونکہ اس ملٹی راکٹ سسٹم نے پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈکر دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 16 مئی کو جاری ہونے والے بیان، تصاویر اور ویڈیوز کے فوری بعد بھارتی الیکٹرانک میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا ۔اور ملک…

وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کے لیے کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر…

پاکستان سے آموں کی برآمد کا سیزن شروع، مگر فائیٹو سینیٹری درآمدی شرائط کی تعمیل کا مسئلہ برقرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستانی آم کی فصل سندھ میں تیار ہے اور پنجاب میں بھی جلد پکنے والی قسمیں مارکیٹ تک پہنچنے لگی ہیں۔ مگر ملک سے آم کی یورپی یونین، ایران، امریکہ اور دیگر ممالک کو برآمدکو ایک مرتبہ پھر سخت قرنطینہ ، فوڈ سیفٹی معائنہ اور ضوابط کا سامنا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کا ماتحت محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) ملک سے زرعی اجناس اور پھلوں کی برآمد و درآمد کے موقع پر اس سلسلے میں بین الاقوامی قواعد وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے ۔مختلف ممالک کے وضع کردہ قوانین کے…

ترکیہ کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ جون میں امریکہ سے روانہ ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کا پہلا دیسی سیٹلائٹ جون میں امریکہ سے روانہ کیا جائے گا۔ ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ اور تیار کردہ مواصلاتی سیٹلائٹ، Türksat 6A، جون میں امریکہ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ انقرہ میں ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کیمپس میں انٹیگریشن اور ٹیسٹ سینٹرمیں ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالو اوغلو نے کہا کہ ترکیہ کے پاس اس وقت مدار میں پانچ مواصلاتی اور چار مشاہداتی سیٹلائٹ ہیں، اور ہم انہیں نہ صرف اپنی ضروریات کے لیے…

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 10ماہ کے دوران معمولی کمی۔ادارہ شماریات

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 13ارب 68کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔تاہم گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ رقم 0.19فیصد کم ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل (23-2022) کے دوران13,709.246 ملین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئی تھیں۔ ٹیکسٹائل کموڈٹیز جن کی تجارت میں مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں خام روئی بھی شامل ہے جس کی برآمدات میں 319.91 فیصد اضافہ ہوا۔…

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی…

خوشاب :ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(پاک ترک نیوز) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ۔ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

ایرانی تیل سمگلنگ میں بلوچ کالعدم تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملک کے اندر نئی حکومتی کی تشکیل کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔اس غیر قانونی تیل کی سمگلنگ میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت متعدد کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم کو پیش کی گئی رپورٹ میں اس غیر قانونی سرگرمی کے خطرناک حد تک بڑھنے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران اس غیر قانونی تجارت میں…

اسلام آباد ائرپورٹ کا انتظام نجی شعبے کو سونپنے کے لئے ٹینڈر کی تارخ میں 15جولائی تک توسیع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنےکے لیے ٹینڈر کی آخری تاریخ میں 15جولائی تک ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے کی خدمات نجی شعبے کو سونپنےکے ذریعے فنڈز پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔کیونکہ ترکی، متحدہ عرب امارات، قطر، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی ہوائی اڈوں کا…

حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکٹھا کرلئے

کراچی (پاک ترک نیوز) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز کی نیلامی کے ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 640 ارب روپے اکھٹے کرلیے تاہم مختلف ادوار کے لیے ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 49 بیسز پوائٹنس تک کی کمی کردی۔ ایسے موقع پر جب ماحول سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، 18 کھرب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی کو خطرے سے پاک سرکاری کاغذات میں رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جاری ہونے والے اپنی ششماہی رپورٹ میں موجودہ خراب معاشی صورتحال کے لیے…

ہیٹ ویو الرٹ ، پنجاب حکومت نے مئی کیلئے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی

لاہور( پاک ترک نیوز) ہیٹ ویو الرٹ کے باعث پنجاب حکومت نے مئی کے لیے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات میں کمی کردی۔ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار 18 مئی سے 31 مئی تک کم کر دیے۔ محکمہ موسمیات نے ایک خبردار کیا تھا کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو کی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید ہیٹ ویو ہوگی۔ سندھ اور پنجاب میں 21 سے…

رواں برس مزید طویل مدتی ایل این جی معاہدے کریں گے ،سربراہ قطرتوانائی

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر توانائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )کا کہنا ہے کہ قطر اس سال مزید طویل مدتی ایل این جی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ قطر انرجی کے سی ای او اور وزیر مملکت برائے توانائی سعد الکعبی نے ایک اقتصادی فورم میں کہا کہ قطر کو طویل مدتی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے معاہدوں کو حاصل کرنے میں دشواری نہیں ہوئی ہے اور وہ اس سال مزید دستخط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے درحقیقت 25 ملین ٹن طویل مدتی ایل این جی کی فروخت (گزشتہ 12 مہینوں میں) حاصل کی ہے اور میں آپ کو یہ بھی بتا سکتا…

جدید ڈرون Baraktar TB3کی بحریہ میں شمولیت سے انقلاب آئے گا ،ترکیہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈرون بنانے والی کمپنی Barkatkکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ Bayraktar TB3جدید ڈرون کی بحریہ میں شمولیت سے انقلاب آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے ڈرون بنانے والی کمپنی Baykar کا TB3 Bayraktar مشہور TB2 کا ایک بحری شکل ہے جس میں بہتر صلاحیتیں ہیں۔ اس نے اپنی پہلی پرواز 2023 کے آخر میں کی تھی اور ابتدائی آپریشنل صلاحیت کو حاصل کرنے کے بعد اسے ترک بحریہ کے فلیگ شپ، TCG Anadolu (L-400)، دنیا کے پہلے UAV کیریئر پر تعینات کیا جائے گا۔ ترک ڈرون بنانے والی…

پی ٹی اے کا پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے آن لائسنسڈ آر ایل اے این آپریشنز (وائی فائی 6 ای) کا افتتاح

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز سپیکٹرم بینڈ برائے آر ایل اے این کا اعلان کردیا، اس بینڈ کے آغاز سے پاکستان ایشیا پیسفک کا 10واں ملک بن گیا ہے جس نے وائی فائی کے لئے 6 گیگا ہرٹز کو اپنایا ہے۔جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق فی الوقت دنیا بھر میں صرف 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے آر ایل اے این (وائی فائی) خدمات کے لئے 6 جی ایچ زیڈ (مکمل یا جزوی) شروع کیا ہے۔ یہ اعلان " آن لاکنگ پاکستان کنیکٹیوٹی : 6 گیگا ہرٹز بینڈ میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More