براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

اسرائیل میں حماس سے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مظاہروں میں شدت آگئی

یروشلم(پاک ترک نیوز) حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوںکی رہائی کے لئے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہےاور گذشتہ تین دنوں کے دوران تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق غزہ سے چھ مردہ اسیران کی بازیابی کے بعد ملک کےمختلف حصوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔مظاہرین نے تل ابیب میں بیگن روڈ کو بلاک کر دیا اور نعرے لگاتے ہوئے احتجاج…

فوج کا کڑےا ندرونی احتساب کا نظام ادارے کے استحکام کا ضامن ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سخت سائبر سکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ افواج پاکستان کے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہفوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لیے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے۔ جس…

ترکیہ میں موسادکے مالیاتی نیٹ ورک کا سربراہ گرفتار

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے کوسوو کے ایک شہری کو ملک میں اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کا مالیاتی نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے کہا کہ لیریڈون ریکسپی کو 30 اگست کو استنبول میں حراست میں لیا گیا تھا جس پر ترکیہ میں کام کرنے والے موساد کے اہلکاروں کو رقوم کی منتقلی کا شبہ تھا۔ ایم آئی ٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص 25 اگست کو ترکیہ میں داخل ہونے کے بعد سے نگرانی میں تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے…

ترکیہ کی جھیل سلدا یونیسکو کے سرفہرست 100 ارضیاتی ورثے کے مقامات میں شامل

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے جنوب مغربی صوبے بردور میں واقع جھیل سلدا کو یونیسکو کےسرفہرست 100 ارضیاتی ورثے کے مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 37ویں عالمی ارضیاتی کانگریس میں کیا گیا ہے۔ یہ فہرست انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل سائنسز (IUGS) کے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبے کا حصہ ہے۔ ترکی کے قومی کمیشن برائے یونیسکو کے نائب صدر نظامتین کازنچی نے اس خبر کی تصدیق کی اور جھیل کو شامل کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے…

ترکیہ کے تجارتی خسارے میں جولائی میں 42فیصد کمی۔7.3ارب ڈالر پر آگیا۔ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کا غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی میں تیزی سے کم ہوا ہےکیونکہ درآمدات میں کمی کےساتھ برآمدات میں اضافہ ہواہے۔ ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (ترک سٹیٹ) نے کہا ہے کہ تجارتی فرق گزشتہ ماہ تقریباً 42 فیصد کم ہو کر 7.3 ارب ڈالررہ گیا جو ایک سال پہلے 12.5 ارب ڈالر تھا۔ جون میں شارٹ فال 5.9 ارب ڈالر تھا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں برآمدات 13.8 فیصد سالانہ اضافے سے 22.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 7.8 فیصد کمی کے ساتھ 29.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔…

جس کو یروشلم کی پرواہ نہیں وہ ہماری تاریخ سے آگاہ نہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ فلسطینی کاز سے منہ نہیں موڑ سکتا جسے اس کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت اس کے آباؤ اجداد نے ترجیح دی تھی۔خطے کو درپیش خطرات کے پیش نظرفلسطین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ترکیہ پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب اردوان نےیہاںترک ملٹری اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو 30 اگست یوم فتح کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد ہوئی تھی۔ اردوان نے فلسطینی کاز کے لیے ترکیہ کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی کہتا ہے کہ…

صدر اردوان کا محمد یونس کو فون، بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فون کال پر بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک صدر کے کمیو نیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ اپنی طرف سے اردوان نے بنگلہ دیش میں ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے گا جب وہ تباہ کن آفت…

ترکیہ اور آزربائیجان نے ہمیشہ ایک قوم اور دو ریاستوںکی تفہیم کے ساتھ کام کیا ہے۔وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان اچھے اور برے دونوں وقتوں میںایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔کیونکہ ہمارے ملکوں نے ہمیشہ ایک قوم اور دو ریاستوںکی تفہیم کے ساتھ کام کیا ہے۔ فیدان نےگذشتہ شب یہاں اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت، زبان اور شناخت پر مبنی برادرانہ رشتہ ہے جو دنیا میں منفرد ہے۔انہوں نے کہا کہ "اس مفاہمتکی بنا پر…

ترکیہ کی اسرائیلی وزیر کے مسجداقصیٰ کے احاطہ میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبے کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ نے بنیاد پرست اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئرکی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبےکے حالیہ ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان مین کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گوئرکی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت گاہ کی تعمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیانات یروشلم اور بیت المقدس کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی ایک نئی اور انتہائی خطرناک مثال ہے۔…

ترک فلم "حیات” بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں آسکر کے لئےنامزد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ہدایتکار زیکی ڈیمیرکوبز کی فلم "حیات" کو اس سال کے اکیڈمی ایوارڈز میں "بہترین بین الاقوامی فیچر فلم" کے زمرے کے لیے ترکی کی انٹری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزارت ثقافت اور سیاحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سینما نے بدھ کے روز اس بیان کے ساتھ ترکیہ کے آسکر کے نامزد امیدوار کا اعلان کیا ہے کہ ترکیہ کے فلم ڈائریکٹر ذکی دیمرکوبز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم "حیاتـ" آسکرکے لئے نامزد ہوئی ہے۔ جسے ہماری وزارت کی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے۔ ہم آسکر کے سفر پراپنی فلم کی کامیابی کے…

ترکیہ کا ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 74 افراد کو شہید کئے جانے کے مذموم واقعے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے سرکاری بیان میں وزارت خارجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اللہ سے ان لوگوںکے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس کے عوام کے…

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن…

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری پر زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لئے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جیل…

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، عمران خان نے خود کہا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں اور دنیا بھی کہہ رہی تھی کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟…

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے کی وجہ سے…

سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔…

آصف مرچنٹ کی گرفتاری بارے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ…

ملک میں نئے مون سون سپیل کی انٹری، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں نئے مون سون سپیل نے انٹری دے دی، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نارروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، شکر گڑھ نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے، نالہ بئیں میں پھنسے 9 کسانوں اور…

انٹرنیٹ کی بندش؛ لاہور ہائیکورٹ کا حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انٹرنیٹ کی مبینہ…

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کےم طابق پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (پی ای ٹی ایس سی ڈی) نے صوبے بھر میں ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس کے لیے "ٹیکس کی رقم" کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ اب کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی شرح کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ 31 دسمبر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More