براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

قازقستان، پاکستان ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قازقستان، پاکستان نے ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز کیا۔ قازقستان اور پاکستان کے درمیان بہتر دو طرفہ تعلقات نئے افق پر پہنچ گئے ہیں۔ قازقستان ریلوے کے ذیلی ادارے KZT ایکسپریس اور پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ساتھ قاز ٹریڈ سینٹر فار ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ایک نئے تجارتی راستے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ راستہ شمال مشرقی قازقستان سے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا اور آگے سمندر کے راستے متحدہ عرب امارات میں جبل علی…

ترکیہ F-16 لڑاکا طیاروں کے معاہدے سے خوش

انقرہ (پاک ترک نیوز) روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کے حصول کی وجہ سے F-35 پروگرام سے نکالے جانے کے بعد ترکیہ نے متبادل کے طور پر لاک ہیڈ مارٹن بلاک-70 F-16 فائٹنگ فالکن کا رخ کیا۔ ترکیہ نے اپنے موجودہ F-16 بیڑے کیلئے جدید بلاک 70 ماڈلز میں سے 40 اور اپ گریڈ کٹس خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ 23 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔ Block-70 F-16s، جس میں آٹو GCAS جیسے جدید ایویونکس اور حفاظتی نظام موجود ہیں، کو ایک اسٹاپ گیپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جب کہ ترکیہ ذاتی طیارہ TAI TF Kaan لڑاکا تیار کر رہا ہے۔…

ترکیہ کی حکمران جماعت اے کے پارٹی 23برس کی ہو گئی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی حکمران جماعت اے کے پارٹی اپنے قیام کی 23 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی)کی اپنے قیام سے آج تک کی مدت استحکام، ترقی اور انتخابی فتوحات سے عبارت ہے۔اے کے پارٹی کی 23ویں سالگرہ کی مناسبت سے پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق14 اگست 2001 کو قائم ہونے والی اے کے پارٹی رجب طیب اردگان کی قیادت میں سیاسی اسٹیج پردھماکہ خیز انٹری دی۔ اور ایک برس بعد ہی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ اردگان پہلی بار 2003 میں وزیر اعظم منتخب…

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اپنے پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی…

اسلامی ملک غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مزید کوششیں کریں۔ صدر اردگان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی اور جنگ بندی کے لیے مزید کوششیں کریں۔ بدھ کی شب یہاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں دونوں صدور نےغزہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس حوالے سے ترک ایوان صدر کے شعبہ مواصلات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اردگان اور عباس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام سمیت غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور جائزہ…

فیض حمید کے خلاف کارروائی؛ تین ریٹائرڈ فوجی افسران بھی زیر حراست

راولپنڈی(پا ک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کاکہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، افسران کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نےسیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔

شکیب الحسن نے سکواڈ کو لاہور میں جوائن کرلیا

لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کے خدشے کا اظہار کردیا ۔ پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انھیں قتل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ انہوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان…

عالمی ادارہ صحت نے ایم پوکس کے پھیلاؤ کوبین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا

جینیوا(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے حالیہ دو سالوں میں دوسری بار "منکی پوکس" (ایم پوکس) کے پھیلنے کو بین الاقوامی تشویش کا باعث پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا یہ اعلان انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر) کے مشورے پر سامنے آیا ہے۔آئی ایچ آر جو کہ آزاد ماہرین کی ایک ہنگامی کمیٹی ہے جس نے ڈبلیو ایچ او اور متاثرہ ممالک کے ماہرین کے پیش کردہ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد عالمی ادارہ صحت کو ایم پوکس سے متعلق بین…

عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…

شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کے تحفظ کیلئے…

رئیل میدرڈ نے ریکارڈ چھٹی بار یوئیفا سپر کپ جیت لیا

وارسا (پاک ترک نیوز) اسپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کلب اور یورپین فٹبال ایسوسی ایشن(یوئیفا) کی چمپئن لیگ کے فاتح نے اب اٹلی کے فٹبال کلب اٹلانٹا کو 2-0سے ہرا کر یوئیفا سپر کپ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ گذشتہ شب پولینڈ کے دارالحکومت کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئےدلچسپ میچ میںکانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔مگر یہ اٹلانٹا کا دن نہ تھاجو عمدہ کھیل پیش کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ کر سکی۔فائنل کا پہلا بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے آراستہ رئیل…

ترک کمپنی کا اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار

انقرہ(پاک ترک نیوز) تنقید کے بعد ترک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نزدیک سمجھے جانے والوں کی ملکیت والے زورلو گروپ نے اسرائلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔یہ بجلی اسرائیلی وزارتِ دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ وہ بجلی گھر میں اپنی ہولڈنگز اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کی تحلیل کا…

بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا۔عوام کی سہولت کے لئے حکمت عملی کی تیاری شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے عوام کو بجلی کے بلوں میںتکلیف دہ اضافے سے چھٹکارا دلانے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے اور توقع ہے کہ لوگوں کو بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی نوید آنے والے چند ہفتوں میں ملے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کے شعبے کو درپیش گھمبیر مالی مسائل خصوصاً گردشی قرضےکے معاملات کو حل کرنے کی غرض سے متعدد تجاویز اور اقدامات پر کام شروع کر دیا ہے جن کے ذریعے بجلی کے موجودہ نرخوں کو کم کرنے کے مشکل ترین عمل میں…

ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں وقت ضائع ہوا اس سے سبق سیکھیں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور قوم 14اگست کا دن روایتی جوش و خروش سے منائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضائع ہونے والے وقت سے سبق حاصل کرکے محنت کریں گے، ارشد ندیم قوم کا ہیرو ہے ، ارشد ندیم نے 40سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا ہے، پوری قوم اللہ کا شکر ادا کررہی ہے ،خوشیاں منارہی ہے، ارشد ندیم نے…

شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اسلام آباد (پاک ترکنیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر…

ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے : جان کربی

تہران (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے،…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔ گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ…

یوم آزادی میں ایک د ن باقی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ تفصیلات کےمطابق 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن شہری تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا، گھروں کی چھتوں، عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں، مارکیٹیں اور بازار…

اپوزیشن اتحاد کی اہم بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور اسد قیصر شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کا وفد بھی اجلاس میں شریک تھا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور اپوزیشن…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More