براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، مطلوب دہشتگرد شمبین اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) میں پڑنے والی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔ بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کردیا۔ شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں فنڈنگ…

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کوٹ مارشل کی کارروائی شروع

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر کوٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، مکمل تحقیقات کی روشنی…

صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ۔ سزا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے۔ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری…

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،شکیب اور تسکین بھی سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بائولر تسکین احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں مومن الحق، محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔ فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب…

ترکیہ میں دنیا کا قدیم ترین کیلنڈر دریافت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین کیلنڈر دریافت کیا ہے جسے تقریباً 12 ہزار سال قبل ستون پر تراشا گیا تھا۔ تر کیہ میں اناطولیہ کے پہاڑوں میں واقع گوبیکلی ٹیپے کے مقام پر دریافت ہونے والے نظام الاوقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ یونان میں تاریخوں کو دستاویزی شکل دینے سے 10 ہزار سال قبل درست طریقے سے تاریخوں کا ریکارڈ رکھا کرتے تھے۔ یونان میں ڈیڑھ سو سال قبل مسیح سے تاریخوں کا ریکارڈ رکھا جاتا تھا،ان نشانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم نے…

معروف کوہ پیما مراد سد پارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) معروف ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ بلند ترین چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ سر کرنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش جاپانیز بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔ آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔…

کشیدہ صورتحال : امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوزاور بحری جہاز کی تعیناتی کا حکم

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں میزائل بردار آبدوز اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز USS Georgia ایٹمی آبدوز ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جنگ بندی کا معاہدہ تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کے قتل کے بعد…

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3…

پیرس اولمپکس؛ دنیا کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ آج اختتام پذیر ہوگا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 آج ختم ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فرانست کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس 17 روز تک شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔ گیمز میں ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، چین نے 27 گولڈ اور 24 کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں اور میڈلز کی مجموعی تعداد 90 ہے۔ امریکا ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر…

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ۔بازاروں میں سب ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، سٹالز پر بڑے جھنڈے، جھنڈیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوسات اور زیبائشی سامان موجود ہے، سٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن…

صدر اور وزیر اعظم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ وخوشحالی کیلئے پرعزم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کےقومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں اقلیتوں کا دن مناتے ہیں، قائداعظم کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں…

فخر پاکستان گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے گھر پہنچ گئے، گاؤں میں جشن کا سماں

میاں چنوں(پاک ترک نیوز) اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم قافلے کی صورت میں اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچ گئے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے پورا گاؤں امڈ آیا، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے، ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ فضا ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر پہنچنے پر جذبانی…

میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے؛ حسینہ واجد

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) طلبا کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایئربیس قائم کرنے کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتی تو مجھے لاشوں کا جلوس دیکھنا پڑتا۔ وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن…

صدر مملکت کا ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر…

بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز ) طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےم طابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ چیف جسٹس…

روسی میزائل نظام ایس ۔400ترکیہ کے فضائی دفاعی نظام ’اسٹیل ڈوم، سے بھی باہر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہنے جدید ترین، مقامی طور پر تیار کردہ کثیر ہتھیاروںپر مشتمل فضائی دفاعی نظام کے مربوط منصوبے ’اسٹیل ڈوممیں امریکہ کی ناراضگی کی وجہ بننے والے روسی میزائل دفاعی نظام ایس۔400کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مصنوعی ذہانت سے بہتر نیٹ ورک پر مبنی شیلڈ کا مقصد ترکیہ کی فضائی حدود کے لیے جامع تحفظ فراہم کرنا ہے۔مگر حیران کن طور پر 2.5 ارب ڈالر کے روسی ایس۔ 400 میزائل سسٹم کو اس نئے اقدام سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ…

بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔ بنگلادیش اے اور پاکستان…

ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواست باقاعدہ طور پر جمع کرادی۔ ترکیہ کے نائب صدر سیودیت یلماز نے بتایا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔ ترک نائب صدر سیودار یلماز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے تیار کی گئی جامع فائل قانون کی بالادستی اور اسرائیل کو مجرم ٹھہرانے کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور اداروں پر اعتماد اس…

وزیراعظم کا 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوش، 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اس حوالے سے نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا، منفرد تقریب کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو جاب آفرز کے لئے سٹال بھی لگائیں گی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More