براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔ یاد رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی…

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای کی یقین دہانی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی…

جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف دھرنے کا مسلسل تیرہواں دن

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف جاری دھرنا مسلسل تیرہویں دن میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلز، ٹیکسز کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے جماعت اسلامی کے راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر دھرنے کا آج مسلسل تیرہواں دن ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے کارکن ٹولیوں کی شکل میں پہنچ کر دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکا کیلئے معمول کے مطابق ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ دھرنے میں موجود…

وزیراعظم کی ارشد ندیم کو جیولین تھرو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محنت اور لگن…

گوگل ایک اجارہ دار کمپنی ہےجو اپنے غلبے کا غیر قانونی فائدہ اٹھا تی ہے۔ امریکی عدالت کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی عدالت نے گوگل کو اجارہ دار، مقابلے اور جدت کو روکنے کے لیے اپنے غلبے کا غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے والا قرار دے دیا۔ یہ ایک ایسا ہلا دینے والا فیصلہ ہے جو انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ سکتا ہے اور دنیا کی سب سے مشہور کمپنیوں میں سے ایک کو اجارہ داری سے روک سکتا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج امیت مہتا کی طرف سے جاری کردہ انتہائی متوقع فیصلہ ایک چوتھائی صدی میں ملک کے سب سے بڑے عدم اعتماد کے شو ڈاون میں گوگل کے خلاف امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے مقدمے کی سماعت شروع ہونے کے…

بنگلہ دیش: صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبا تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو…

ارشد ندیم پیرس اولمکپس میں میڈل کیلئے آخری امید،آج ایکشن میں دکھائی دیں گے

کراچی(پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم آج ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا، ارشد اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، منگل کو ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوں گے۔ پاکستانی ارشد ندیم 5 ویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے، عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی ان کے ہی گروپ میں شامل ہیں، 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے…

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 12 واں روز، مزید قافلے راولپنڈی پہنچنا شروع

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک پر جاری دھرنا بارہویں روز میں داخل ہوگیا، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسوں کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کے لیے جماعت اسلامی کے راولپنڈی دھرنے کا آج مسلسل بارہواں دن ہے جبکہ دھرنے میں شریک کارکن اور دیگر شرکا کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد کارکنوں کے لیے…

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبیل…

خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے…

قومی اسمبلی: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجوزہ بل میں ترامیم پیش کیں لیکن حکومتی ارکان نے کثرت رائے سے تمام ترامیم مسترد کردیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے عدلیہ پر حملہ…

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ترکیہ سمیت متعدد مالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی

انقرہ (ویب ڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے لبنان کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا، ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کے پیش نظر حملوں کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات…

حق خود ارادیت کی جد وجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کہا کہ افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان…

پیرس اولمپکس :امریکہ نے میڈلز کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکسں میڈلز کی دوڑ میں پہلی پوزیشن کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ پچھلی رات دونوں ملک سونے کے 19-19 تمغے جیت کر برابرتھے مگر امریکہ تمغوں کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا تھا۔ مگر اب ایک اور سونے کا تمغہ جیت کر چین 20سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ اتوار کے روز ٹینس کے مردوں کے سنگلز فائنل میں سربیا کے عالمی شہرت یافتہ سابقہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نووک جوکووچ نے اپنے پانچویں اولمپک ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے…

سابق انگلش بلے باز گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق انگلش بلے گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گراہم تھورپ نے اپنے1993سے لیکر 2005تک کیریئر میں 100ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور وہ انگلش ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے ۔وہ 2022میں افغانستان کے ہیڈ کوچ بھی مقرر ہوئے تھے جس کے بعد وہ شدید بیمارکا ہو گئے تھے ۔ کیریئر کے دوران تھورپ نے 16 سنچریوں کے ساتھ 6744 ٹیسٹ رنز بنائے، اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 82 مرتبہ نمائندگی بھی کی…

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

2022 کے بعد پہلی بار قلیل مدتی مہنگائی 20 فیصد سے کم ریکارڈ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کم ہو کر 18.4 فیصد پر آگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مئی 2022 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی۔یکم اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ پیاز، ڈبے والے دودھ کی قیمتیں کم بڑھنے اور آٹے، کوکنگ آئل، انڈوں اور پسی مرچ کے نرخوں میں تنزلی ہونا ہے۔ مئی 2023 کی اوائل میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک سیزن میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنیکا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق تینوں فارمیٹس میں چیمپیئنز کپ ون ڈے، چیمپیئنز کپ ٹی20 اور چیمپیئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔تین چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینیئر…

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم کی تشکیل نوکریں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے صرف ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک بڑی کامیابی ہو گی، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں۔ ان کا…

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس سے قبل پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More