براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم کی تشکیل نوکریں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے صرف ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے، کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک بڑی کامیابی ہو گی، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تو نہ مانیں۔ ان کا…

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس سے قبل پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے…

بنگلادیش میں مظاہرین کا تھانے پر حملہ؛ 13 پولیس اہلکار ہلاک

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔ بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر دھاوا بول دیا۔مشتعل ہجوم نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگادی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بنگلادیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عنایت پور تھانے میں کم از کم 13 اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے درجنوں تھانوں پر حملے میں 300 سے…

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ 5 اگست 2019 کو تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم ہوئے آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے…

ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا…

ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ہے اور خستہ حال گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضلع ٹانک کے علاقے گومل کے گاؤں کوٹ مرتضی میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث تین کمروں کی چھت گرگئی۔ واقعے میں زخمی 3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جاں بحق…

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کو فیفاورلڈ کپ 2034کی میزبانی کیلئے 140ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کو 140 سے زیادہ ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے، جو کسی ایک ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسیحل کے مطابق، ممالک کی بے مثال حمایت اس تقریب کی میزبانی کے لیے مملکت کی صلاحیت پر دنیا کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی (پاک تر ک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی پیشکش ٹھکرا دی۔ سابق کپتان اور کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یا چیئرمین کے مشیر کی حیثیت سے شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پی سی بی کو اپنے کرکٹ کے معاملات کے انتظام پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو جو وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، کو ان کے دوہرے کردار کی وجہ…

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔ 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی…

غزہ:اسرائیلی فوج کا پناہ گزین سکول پر حملہ، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

غزہ(پاک ترک نیوز)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پناہ گزین سکول پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور 60 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ کے پناہ گزین سکول پر اسرائیلی بمباری کی، سکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے۔ صیہونی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔…

2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریتی فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا، وزیر اطلاعات

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس…

ترکیہ میں یوکرین کیلئے تیار کردہ نئے آبدوز شکن جنگی جہاز کی لانچنگ تقریب

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں یوکرین کیلئے تیارکردہ نئے آبدوز شکن جنگی جہاز Hetman Ivan Vyhovskyi کی لانچنگ تقریب ہوئی ۔ لانچنگ تقریب میں یوکرین کی خاتون اول، اولینا زیلنسکا نے ترکیہ میں یوکرین کے لیے نئے بنائے گئے آبدوز شکن جنگی جہاز Hetman Ivan Vyhovskyi کی شرکت کی۔ یوکرین کے وزیر دفاع، رستم عمروف نے کہا کہ کارویٹس ہیٹ مین ایوان ویہوسکی اور ہیٹ مین ایوان مازیپا، جو ترکیہ میں روسی جارحیت کی وجہ سے بنائے گئے تھے، جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ہمارے بحری بیڑے میں ایک اہم اضافہ بنیں گے۔…

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلیجنس افسران کی گرفتاریاں

تہران(پاک ترک نیوز) ایرانی حکام نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد متعدد فوجی اور انٹلیجنس افسروں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلیجنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے اس گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کو بھی جہاں اسماعیل ہانیہ مقیم تھے گرفتار کیا گیا ہے ۔ حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران…

سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 75 ملین ڈالر اضافے سے 9.102 بلین ڈالر ہو گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اپنے ذخائر میں اضافے کیلئے باقاعدگی سے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریداہے ۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک کے ذخائر میں پچھلے ہفتے 397ملین ڈالر کی کمی ریکار کی گئی تھی ۔

وزیراعظم نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جولائی 2024 کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی۔ صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آئیسکو دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او، ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں۔

صومالیہ کے ساحلی تفریحی مقام پر خودکش حملے میں 32 ہلاک، متعدد زخمی

موغادیشو (پاک ترک نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحلی تفریحی مقام پر خودکش حملے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے میں ساحل پر موجود 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب نے ساحل پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونیوالے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلا دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ…

شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ؛ پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخی کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین کی ہدایت پر نکالا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی…

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے سائے ، امریکا خطے میں اضافی فوجی بھیجنے کی تیاری کرنے لگا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کے حکم کیساتھ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہونے کے خطرات میں اضافے اور اسرائیل کے خلاف انتقام کی دھمکیوں کی لہر کے درمیان امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ، لبنان اور یمن میں ایران کے ایجنٹوں کی طرف سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی…

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 9واں روز ، آج غزہ مارچ کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)جماعت اسلامی کامہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا 9ویں روز میں داخل ہو گیا۔ شرکاء مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، آج شام لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ ریلی نکالی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ ریلی کی قیادت کریں گے اور کمیٹی چوک میں غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے، غزہ مارچ کیلئے مری روڈ پر ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More