براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی زمین مقتل گاہ اور قبرستان بن چکی ہے، ہر طرف بکھرا خون انسانیت کو جنجھوڑ رہا ہے، 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں،…

اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر میں اداکردی گئی

دوحہ (پاک ترک نیوز) حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ۔ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی ، جس کے بعد انہیں قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر میں موجود ہیں۔ اس سے قبل قطر کے دارالحکومت میں…

چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے 7کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص

دبئی (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 7کروڑ ڈالر بجٹ کی منظوری دی تھی ۔ آئی سی سی کے گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ہونے والے اجلاس میں اس شو پیس ایونٹ کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگی جس کا پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی…

اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے…

امریکی صدر بائیڈن کاسرائیلی وزیراعظم کو فون،فوجی تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی…

اسلام آباد ہائیکورٹ:شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گِل کے لاپتا بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ڈاکٹر شہباز گِل کے لاپتا بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کا عدالتی آرڈر وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل کے مغوی بھائی کو 6 اگست تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس…

تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے : وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے واقعے کی بھرپور مذمت کی، پاکستان ، چین ،روس سمیت تمام ممالک نے مذمت کی، عالمی ادارے جو کئی دہائیوں پہلے معرض وجود میں آئے تھے، ان کا آج ضمیر جاگنا چاہیے، فلسطین اور غزہ میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے۔…

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورحماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے اور فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اسرائیلی مظالم کے باعث 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔…

پاکستان انڈر 19افغانستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی ۔ 2024 پاکستان مردوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 13 سے 26 نومبر تک 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مقابلہ کرے گی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 تک کھیلی جائے گی…

ترکیہ کی آبادی 2100 تک 77 ملین سے کم ہونے کی توقع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی آبادی 2100 تک 77 ملین سے کم ہونے کی توقع ہے۔ ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TurkStat) کے تخمینوں کے مطابق، 2100 تک ترکیہ کی آبادی 77 ملین سے کم ہونے کی توقع ہے۔ آبادی کے تخمینے، 2023-2100" کے مطالعہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تخمینوں کو ترکیہ کے آبادیاتی ڈھانچے اور ادارہ جاتی نظرثانی کی پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کیلئے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ تین مختلف منظرنامے کم، درمیانے اور زیادہ پیدائش، موت اور نقل مکانی کی شرح میں موجودہ رجحانات کے بارے میں مفروضوں…

اسماعیل ہنیہ کی تہران میں نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ…

پاراچنار کی صورت حال پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاراچنار پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا جہاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور ایرانی قیادت کو تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی علاقے میں جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ اور لبنان کی سالمیت و خودمختاری کی کھلی…

آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے، معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا…

لاہور میں بارشوں کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ شہر لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، فیصل ٹاؤن ، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ شہر لاہور میں سب سے…

جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی،بابراعظم کی ترقی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 291رنز بنائے تھے ۔ کیوی قائد ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے ٹیسٹ میں بادشاہت تقریباً ایک سال تک قائم رکھی۔ سابق پاکستانی قائد بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پانچویں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما…

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، پی ٹی آئی نے مخالفت کی، جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور پی پی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتخابات ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل زیر غور لایا گیا۔ بلال اظہر کیانی نے بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔اس دوران اپوزیشن رکن علی محمد خان اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے…

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم متاثر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے سروس متاثر ہوگئی۔ انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔ نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس…

بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے ،جے شاہ

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔ انہوں نے کہا ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے…

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوادیا ہے۔ چیئرمین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More