براؤزنگ زمرہ
سائنس و ٹیکنالوجی
سپر مینیوور ایبل ہوائی جہاز: روسی انجینئر حرکت پذیر جلد کے ساتھ ہوائی جہاز کا اختراعی ونگ تیار کر رہے ہیں۔
ماسکو (پاک ترک نیوز)
روسی ڈیزائن انجینئرز نے ایرو اسپیس ٹکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہےجوایسےحرکت پذیر جلد کے ساتھ اختراعی ونگ پر مشرمل ہےجو سپر مینیوور ایبل ہوائی جہاز بنانے کے خواب کو حقیقت بن سکے گا۔
روسی میڈیاکے مطابق، اس جدید ڈیزائن سے پرواز کی حرکیات اور ہوائی جہاز کی کارکردگی میں انقلاب آنے کی توقع ہے۔ کلیدی اختراع ایک خصوصی میکانزم میں ہے جو ونگ کی بیئرنگ سطح کو ہمواری برقرار رکھتے ہوئے شکل بدلنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ لچک پرواز کے طریقوں پر زیادہ درست کنٹرول کے قابل بناتی…
جی اے سی کار پلانٹ ارومچی مغربی چین میں صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ
ارومچی (عمیر رانا)
گوانگزو آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ (جی اے سی گروپ) نے چین میں سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارومچی میں اپنے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے ساتھ اپنی توسیعی حکمت عملی میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ سہولت، GAC موٹر ڈویژن کے تحت، نہ صرف کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے بلکہ علاقائی ترقی اور اقتصادی ترقی کے لیے اس کے عزم کو بھی واضح کرتی ہے۔
یہ کار پلانٹ گروپ کی وسیع تر حکمت عملی کا ایک اہم جز ہے جس کا مقصد پورے چین میں اپنے اثرات کو پھیلانا ہے، خاص…
چین اپنے چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے پر نمایاں پیش رفت کر چکا ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ
کرائسٹ چرچ(پاک تک نیوز)
چین اپنے چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کی تیاری میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے اور تمام تر راز داری کے باوجود ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ جدید ترین لڑاکا طیارہ جسے ابتدائی طور پر جے۔ایکس ڈی کا نام دیا گیا ہے 2035تک چینی فضائیہ میں شمولیت کے لئے تیار ہو جائے گا۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام چیزوں خصوصاً دفاع کے بارے میں چین کی رازداری کے باوجود ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے پر نمایاں پیش رفت کرچکا ہے۔
شاید سب سے واضح ایوی ایشن انڈسٹری…
امریکی پابندیوں کے باوجود چین کےزیرسمندر مواصلاتی کیبل نیٹ ورک کےمنصوبے جاری
ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
چین کے زیر سمندر کیبل مینوفیکچررز امریکی تجارتی پابندیوں کے باوجود ترقی کررہے ہیں کیونکہ بیجنگ اہم مواصلاتی بنیادی ڈھانچے میں خود کفالت کے لیے زیرسمندر کیبل بچھانے کے اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے
جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائبر ہوم انٹرنیشنل ٹیکنالوجیزجسے 2020 میں امریکہ نے بلیک لسٹ کیا تھا چین کے زیرسمندر کیبل منصوبوں کی وجہ سے اپنےکاروبار میں اضافہکر رہی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے پاس…
چاند کے دور دراز علاقے پر اترنے والے چینی خلائی جہاز کی زمین پر واپسی
بیجنگ (پاک ترک نیوز)
انسانی تاریخ میں پہلی بارایک پیچیدہ تکنیکی مشن کے کامیاب اختتام کے ساتھ چاند سے نمونے لےکر چین کا خلائی جہاز چانگ ای۔6 زمین پر واپس آگیا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چانگ ای 6 خلائی جہاز کا لینڈنگ ماڈیول اندرونی منگولیا میں پہلے سے طے شدہ جگہ پر منگل کے روززمین پر اترا۔ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے مشن کو "مکمل کامیابی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاندکے دور دراز علاقے سے پہلی بار مٹی اورپتھروں کے نمونے لے کر آیا ہے۔یہ نمومے چاند کے اس علاقے کے ہیں جس کے…
ناسا بھی چوکنا ۔سیارچہ اپوفس 2029میں زمین کے قریب سے گزرے گا
نیویارک (پاک ترک نیوز)
اب سے چار برس بعد 2029میں انسانی تاریخ کا ایک نادر واقعہ اس وقت رونما ہوگا جب 2004میں دریافت ہونے والا سیارچہ اپوفس 99942 ہماری زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔
ناسا کی تحقیق کے مطابق سیارچے اپوفس کے زمین کے پاس سے گزرنے کو ابتدائی طور پر ٹورینو اثرات کے خطرے کے پیمانے پر سطح دو پر رکھا گیاتھا۔ جس کا مطلب ہے کہ اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔
مگر گذشتہ دسمبر میں جمع کئے گئےنئے اعدادوشمار کے مطابق اسکے زمین سے ٹکرانے کا 1.6سے 2فیصد تک امکان ہے۔جس کے نتیجے…
پاکستان 2022کے سیلاب میں 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے۔این ڈی ایم اے حفاضتی دیوار بنے۔ وزیراعظم
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نو تشکیل شدہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے قیام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف پاکستان کے لیے حفاظتی دیوار ثابت ہوگی۔
وزیر اعظم نے نوتشکیل شدہ این ای او سی کے اپنے پہلے دورے کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان ریڈ زون اور 10شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ مگر ہمیں حوصلہ نہیں ہارنابلکہ سخت محنت کرنی…
ناسا نے چین کے چاند مشن کی تصاویر حاصل کر لیں
نیویارک (پاک ترک نیوز)
ناسا کےچاند کے گرد گھومنے والے سیارچے (ایل آر او) نے تاریخ میں پہلی بار چاند کی الٹی طرف اترنے والے چین کے چینگ ای۔ 6 خلائی جہاز کی پہلی تصاویر زمین پر بھجوائی ہیں۔
چینگ ای۔ 6 کے لینڈر کے اترنے کی جگہ پر ملتے جلتے دو گڑھے ہیں اور یہ 165 فٹ چوڑے ہیں۔ جبکہ چینگ ای ۔6کی چاند گاڑی ایک گڑھے کے کنارے پر ہے
ناسا کے چاند کے ارد گرد گھومنے والے تیز آنکھوں والے کیمرے کے نظام کے پرنسپل تفتیش کار مارک رابنسن کی رپورٹ کے مطابق ایل آر او نے 7 جون 2024 کو چاند کے بہت دور اپولو بیسن…
چین کا چانگ ای۔ 6 نمونے جمع کرنے کے لیے چاند کے دور دراز علاقے میں اترگیا
بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین کا چانگ ای۔ 6 مون لینڈر چاند کے بہت دوردراز علاقے میں اتر گیاہے، اور انسانی تاریخ میں پہلی بار اس شاذ و نادر ہی دریافت شدہ خطہ سے نمونے جمع کرے گا۔
چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (کانسا) نے اعلان کیا ہے کہ کیوکیاؤ۔2 ریلے سیٹلائٹ کی مدد سے چانگ ای۔ 6 پروب کا لینڈر-ایسنڈر امتزاج کامیابی سےاتوار کی صبح 6:23 بجے (بیجنگ وقت) جنوبی قطب-آٹکن (SPA) بیسن میں نامزد لینڈنگ ایریا پر اترا۔
چانگ ای۔ 6 ایک مدار، ایک واپس آنے والا، ایک لینڈر اور ایک چڑھنے والے حصوں پر مشتمل ہے۔ اس…
سینڈواؤ پانی پر تیرتا مچھلی فارم اور گاؤں اختراعی پائیداریت کا ایک نشان
فوجیان (چین)عمیر رانا
پانی کے دل میں واقعسینڈواؤتیرتا مچھلی فارم اور گاؤں اختراعی پائیداریت کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جو زیادہ مچھلی پکڑے جانے کے مسئلہ سے دوچار ہونے کے بعد اب ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین اور آبی زراعت کے شوقین افراد کے لیے امید کی کرن میں تبدیل ہو گیا ہے۔
مکمل طور پر ہوا اور شمسی توانائی سے چلنے والایہ گاؤں اپنے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ اپنی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بناتے ہوئے اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کررہا ہے۔ قابل تجدید توانائی کے…
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ سب سے دور کہکشاں تک پہنچ گئی
نیویارک (پاک ترک نیوز)
ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ(جے ڈبلیو ایس ٹی )نے کاسمک ڈان میں سب سے زیادہ دور واقع کہکشاں کی نشاندہی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اس کی تصاویر کھینچی ہیں۔خلائی دوربین نے مسلسل دو سال تک کاسمک ڈان پرتحقیق کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکہ کےنیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی طاقتور دوربین، جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) نے گزشتہ دو سالوں سے 'کاسمک ڈان' کا مشاہدہ کرنے کے بعد سب سے دور معلوم کہکشاں کو پکڑ لیا ہے۔
ناسانے گذشتہ روز جاری ہونے والی اپنی پریس…
ناسا نے جوتے کے ڈبے کے سائز کا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
ناسا نے ایک چھوٹا مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے جس کا مقصد پہلی بار زمین کے قطبین سے نکلنے والی گرمی کی پیمائش کرکے موسمیاتی تبدیلی کی پیشن گوئی کو بہتر بنانا ہے۔
ناسا کے ارتھ سائنسز ریسرچ ڈائریکٹر کیرن سینٹ جرمین نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہےکہ یہ نئی معلومات جو ہمارے پاس اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کہ قطبوں میں کیا ہو رہا ہے۔ آب و ہوا میں کیا ہو رہا ہے ۔ اب اس سب کی ماڈلنگ کرنے کی ہماری صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سیٹلائٹ جو جوتوں کے ڈبے کے…
اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے شاہکاریوکلڈ خلائی دوربین کی نئی تصاویر جاری
پیرس(پاک ترک نیوز)
یورپی خلائی ایجنسی نے اپنی یوکلڈ خلائی دور بین سے لی گئی خلا کے سربستہ رازوں اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے شاہکاروں کو آشکار کرتی تصاویر کا ایک نیا سیٹ جار ی کیا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے ایک روز قبل جاری کردہ یورپ کی یوکلڈ خلائی دوربین کی نئی تصاویرچمکتی ہوئی کہکشاؤں کی ایک حیران کن تعداد، ایک جامنی اور نارنجی ستاروں کی نرسری اور ہماریکہکشاں سے ملتی جلتی ایکچکر دار کہکشاںشامل ہیں
یہ یورپی خلائی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر کا دوسرا سیٹ ہے جب سے یوکلڈ نے گزشتہ سال تاریک…
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او عہدے سے برطرف
نیو یارک (پاک ترک نیوز) چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
سیم آلٹ مین، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس ChatGPT اور GPT-4 کے پیچھے سلیکون ویلی کے سی ای او، کو ان کی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹیک انڈسٹری کے لیے ایک بڑی تبدیلی میں اچانک برطرف کر دیا ہے۔
مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ اوپن اے آئی نے کہا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی قیادت کرنے کی آلٹ مین کی صلاحیت پر اعتماد کھونے کے بعد "قیادت کی منتقلی" کا فیصلہ کیا۔…
میٹا اور ٹک ٹاک نے یورپی یونین کے ـ”گیٹ کیپر”قانون کو چیلنج کر دیا
برسلز(پاک ترک نیوز)
یورپی یونینکے ٹیک فرموں کے لیے سخت قوانین کو لاگو کرنے اور صارفین کے لیے مسابقتی خدمات کوا آسان بنانے کے لئے بنائے گئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت قائم کردہ "گیٹ کیپر" اسٹیٹس کے خلاف اپیل کرنے میںٹک ٹاک بھی میٹا کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔
میٹا نے اپنے میسنجر اور مارکیٹ پلیس پلیٹ فارمز کے لیے "گیٹ کیپر" کےکردار کو چیلنج کیا ہے لیکن فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے اسٹیٹس کے خلاف اپیل نہیں کی۔
ستمبر میں یورپی یونین نے 22 "گیٹ کیپر" خدمات کو نامزد کیا تھا جو چھ ٹیک…
چین نے ہائپر سونک ٹیکنالوجی کی تیاری میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا
بیجنگ (پاک ترک نیوز)
آواز کی رفتار سے پانچ گنا تک تیز رفتار سے چلنے والی ہائپر سونک فضائی گاڑیوں اور طیاروں کی تحقیق اور تیاری کے شعبے میں چین نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے انقلابی ہائپرسونک ٹیکنالوجی کے ساتھ اگلی نسل کے ویورائیڈرکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے ہائپرسونک گاڑیوں کے لیے سطحی مواد کے کامیاب ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں پہلے سوچا جاتا تھا کہ اسے بنانا ناممکن ہے ۔یہ اعلان چائنا اکیڈمی آف ایرو اسپیس ایروڈینامکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی…
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ایک ماہ کے لئے پلانٹ بند کر دیا
کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے انوینٹری کی کمی کو جواز بناتے ہوئے ایک بار پھر ریکارڈ ایک ماہ کے لئے اپنی پیداوار بندکے دی ہے۔
انڈس موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس بار پیداوار 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک معطل رہے گی ۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیار شدہ گاڑیوں کی انوینٹری کی موجودہ سطح اور سپلائی چین کے چیلنجز کی وجہ سے پرزوں کی کمی کی بنیاد پر کمپنی نے 17 اکتوبر 2023 سے 17 نومبر 2023 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا…
پاکستان میں 5Gانٹرنیٹ سروس آئندہ سال اگست تک شروع ہوسکتی ہے،ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تیاریوں کو مکمل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہےکہ وفاقی کابینہ نے 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔اور اس کے لئے ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی نگراں وزیر خزانہ کریں گے۔ جبکہ کمیٹی کے ارکان میں آئی ٹی اور صنعت کے وزراء شامل ہیں۔
عمر سیف نے تفصیل سے بتایا…
ہواوے کی جدید الیکٹرک گاڑی کی چین میں دھوم
شین زین(پاک ترک نیوز)
ہواوےکی حمایت یافتہ الیکٹرک وہیکل برانڈ ایتو کو فروخت شروع ہونے کے بعد سے پہلے 25 دنوں کے اندر اپنے M7 ماڈل کے 50,000 سے زیادہ آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ جس نے کمپنی کو گزشتہ ماہ کے دوران ایشیا کا سب سے بڑا اسٹاک بنایا دیاہے اور ٹیسلا سمیت دیگر حریفوں کو اسکا نوٹس لینے کی وجہ دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہواوے کے سمارٹ کار کے سی ای او رچرڈ یو نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سنگ میل کا اعلان کیا۔انکا کہنا تھا کہ آرڈرز، جن کے لیے ناقابل واپسی…
سویڈ ن میں 2025تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ
سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاک میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
شہر کے نائب میئر نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔
شہر کے نائب میئر برائے ٹرانسپورٹ اور شہری ماحولیات لارس اسٹرومگرین، نے ایک بیان میں کہا کہ آج کل سٹاک ہوم میں ہوا کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور بزرگ شہری وقت سے پہلے مر رہے ہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول صورت حال ہے۔
ان کا کہنا…