براؤزنگ زمرہ

سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون14کے ساتھ حادثے سے بچانے اور درجہ حرار ناپنے والی ایپل واچ سیریز 8متعارف

کیلیفورنیا( پاک ترک نیوز) ایپل کمپنی نے آئی فون 14کے ساتھ گاڑی کو حادثے کی نشاندہی ، درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز جن سے اووییولیشن سائیکل کی جاسکے گی اور ایک نئی کم پاور موڈ کی آپشن والی ایپل واچ سیریز 8بھی متعارف کروادی ہے ۔ ایپل واچ سیریز 8میں موجود سینسرز کی مدد سے یہ گھڑی آپ کی حفاظت بھی کرے گی، بڑے حادثے کو جانچنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ ، گھڑی فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنے لوکیشن بتانے اور ایمرجنسی کانٹیکٹس کو اطلاع دینے کا کام بھی کرے گی۔ سیریز 8 میں آئی فون سے لیا ایک لو…

آئرس ادارے کی جانب سے انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد

ڈبلن(پاک ترک نیوز) جنرل ڈیٹا پروٹیکشن قواعد (GDPR) کی خلاف ورزی کرنے پر آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام پر 40 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔آئرش کمیشن کی جانب سے جرمانے کی تصدیق کردی گئی لیکن کمیشن مزید کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ آئرش کمیشن میں ابھی بھی میٹا کی ذیلی کمپنیوں کے حوالے کم از کم چھ مزید تحقیقات موجود ہیں۔کمیشن کی جانب سے انسٹاگرام پر بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی یعنی بچوں کے ای میل ایڈریس اور فون نمبر شائع کرنے کی وجہ…

آزرکوسموس اور سگنل ہورن کے مابین معاہدہ ، سوئس کمپنی نےبحیرہ روم اور متصل سمندورں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی

جنیوا (پاک ترک نیوز) سوئس کمپنی سگنل ہورن نےآزربائیجانی مواصلاتی سیاروں کے ذریعے بحیرہ روم اور متصل سمندورں میں سفر کرنے والے کروز جہازوں کو انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کرنا شروع کر دیں ۔ سوئس میڈیا کی رپوٹس کے مطابق آزربائیجان کے سرکاری مواصلات کے ادارے آزرکوسموس اور سو ئس کمپنی سگنل ہورن کے مابین اس حوالے سے باہمی تعاون کا ایک نیا معاہدہ طے پا گیا ہے ۔جس کے نتیجے میں اب سوئس کمپنی آزربائیجانی مواصلاتی سیاروں آزر سپیس۔1 اور آزر سپیس ۔2کے مواصلاتی وسائل بروئے کار لا سکے گی۔ میڈیا رپورٹس کے…

ایپل نے آئی فون 14متعارف کروانے کی تیایوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا

کیوپرٹینو (پاک ترک نیوز) ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘ سات ستمبرکو متعارف کرانےکی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔امسال مصروف موسم خزاں کا آغاز آئی فونز کے متعدد نئے میکس،کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل گھڑی کے تین نئے ماڈل پیش کئے جانے کے ساتھ ہو گا۔ کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کا اجتماع منعقد کرے، وہ کرونا وائرس کی وبا کے آغاز میں اپنائی گئی حکمتِ عملی کو جاری رکھے گی۔ بلوم برگ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایپل کے ملازمین نے…

دنیا کی پہلی سپورٹس کار کی پہلی کامیاب پرواز

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) دنیا کی پہلی تین پہیوں والی سپورٹس کار نے اڑان بھرلی۔ گاڑی نے رن وے پر کامیاب آزمائشی مراحل طے کیے۔زمین پر اس کار کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ جبکہ فضا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سیمسون سکائی کمپنی کی بنائی گئی اس فلائینگ کار کو تیار کرنے میں 14 سال کا وقت لگا جبکہ اس پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ کمپنی کے مطابق 52 ممالک کے 21 سو افراد گاڑی کی پہلے سے ہی بکنگ کرا چکے ہیں۔ دنیا کی…

انسان کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کا امریکی منصوبہ ، ناسا طاقتور ترین راکٹ ہفتہ کو خلا میں بھیجے گا

کیپ کنیورل (پاک ترک نیوز) امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نےپہلی کوشش کی ناکامی کے بعدہفتہ کے روز پھر سے آرٹیمس مشن کے تحت جدید راکٹ خلا میں بھیجنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناسا کے اب تک کےسب سے طاقتور راکٹ کی پرواز پیر کو تکنیکی مسائل کی بنا پر نہیں ہو سکی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی اڑان کے امکانات کو بھی موسم کے حوالے سے رپورٹس نے دھندلا دیا ہے اور پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس روز سازگار موسم کے امکانات صرف 40 فیصد تک ہو سکتے ہیں جبکہ ادارے کا بھی کہنا ہے کہ ابھی کچھ…

سموگ سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید ہیلمٹ تیار

نیو دہلی (پاک ترک نیوز) سردیوں کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو پیش آنے والے مسائل اور بیماریوں سے نمٹنے کے لئے بھارت میں جدید فلٹرز اور پنکھے سے لیس ہیلمٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ہیلمٹ کی کاروباری بنیادوں پر تیاری کاکام شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں سال سردیوں میں اسے مارکیٹ میں کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انکی حکومت موٹرسائیکل کے اس ہیلمٹ کی تیاری میں مدد دے رہی ہے جس میں فلٹر لگے ہوئے ہیں اور پچھلے حصے میں ایک پنکھا بھی ہے ۔جو حکام کے بقول 80 فیصد آلودگی کو ختم…

پاسورڈ خفیہ رکھنے والے سافٹ ویئر کو ہیک کرلیا گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) پاسورڈ خفیہ رکھنے والے سافٹ ویئر کو ہیک کرلیا گیا ۔تفصیلات کےمطابق تین کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے سافٹ ویئر پروگرام ’ لاسٹ پاسٹ‘ کو ہیک کر لیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکر نے سورس کوڈ چرا کر پروگرام تک رسائی حاصل کی تاہم صارفین کی معلومات محفوظ ہیں۔لاسٹ پاسٹ دنیا کا سب سے مقبول پاس ورڈ مینیجر ہے جہاں صارفین اپنے پاس ورڈ اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ طور پر سٹور کر سکتے ہیں۔ امریکی سائبرحکام کا کہنا تھا کہ لاگ فور جے نامی سافٹ ویئر میں خامیاں سامنے…

جرمنی میں دنیا کی پہلی گرین ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

ہیمبرگ (پاک ترک نیوز) جرمنی میں دنیا کی پہلی ہائڈروجن سے چلنے والی گرین ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہائیڈروجن سے پیدا ہونے والی بجلی سے چلتی ہے۔ اور سپلائی میں مشکلات کے باوجود اسے گرین ٹرین ٹرانسپورٹ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روزٹرین کے افتتاح کے ساتھ فرانسیسی صنعتی کمپنی السٹوم کی طرف سے جرمن ریاست لوئر سیکسنی کو فراہم کردہ 14 گرین ٹرینوں کے بیڑے نے ہیمبرگ کے قریب شہروں کو ملانے والے 100 کلومیٹر (60 میل) ٹریک پر ڈیزل انجنوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ السٹوم…

پی ٹی سی ایل کیبل میں خرابی کے باعث ہفتے میں دوسری بار انٹر نیٹ سروس متاثر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل میں خرابی کے باعث ہفتے میں دوسری بار ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائبر آپٹیکل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹر نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں ۔ ملک کے بڑے شہروں میں صارفین انٹرنیٹ کی سروس سے محروم ہیں ۔ متاثر ہونیوالے شہرو ں میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لا ہور ، فیصل آباد اور دیگر شہر شامل ہیں ۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فائبر آپٹیکل میں کئی مقامات پر خرابی کے باعث نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں تاہم تکنیکی عملہ…

ایپل نے 7ستمبر کو آئی فون 14مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) معروف فون ساز کمپنی ایپل نے 7ستمبر کو آئی فون 14مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔ نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے 3 نئے ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی، نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائز کے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پرو آئی فون لانچ کرے…

پی ٹی سی ایل کے آپیٹکل فائبر میں خرابی ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )کی فائبر میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر رہی ۔ کئی علاقوں میں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی…

واٹس ایپ نے مزید تین نئے فیچر متعارف کرادیئے

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) پیغام رسانی کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔ اب واٹس ایپ گروپ خاموشی سے بھی چھوڑا جا سکے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ گروپ چھوڑا جاتا تو گروپ کے تمام ممبرز کو معلوم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ واٹس ایپ چھوڑنے والا شخص خاموشی سے بھی گروپ سے باہر ہو سکے گا جس کا کسی کو بھی معلوم نہیں ہو گا لیکن صرف گروپ ایڈمن کو پتہ چلے گا کہ کون گروپ چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ واٹس ایپ…

فیس بک نے طالبان حکومت کے سرکاری اکائونٹس بند کردیئے

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) فیس بک نے طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کر دیئے۔ فیس بک ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طالبان امریکہ کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لیے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لیے لگائی گئی ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم…

پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کیلئے کانفرنس

پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ کے لیے موٹیو اور پاک لانچ کے علی فہد کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا ۔ کانفرنس میں امریکا اور دیگر ممالک سے آئی ٹی میں خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی۔  دو روزہ کانفرنس میں مختلف سیشن سے امریکا سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد اور میٹا فیس بک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر شیخ ، ڈائریکٹرآف انجینئرنگ آرٹی فیشل انٹیلی جنس علی ریحان،امریکا سے وی پی انجینئرنگ سیفٹی مووٹیو اندرجیت سنگھ ،لیکس کیپٹل سے بلال زبیری ، پاک لانچ کے علی فہد…

سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں ،کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کو ہراساں اور کردار کشی کرنیوالے کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد طاہر رائے، قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف اور دیگر حکام شریک تھے۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر…

ایلون مسک ٹوئٹر خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ٹوئٹر کے ساتھ طویل قانونی جنگ متوقع

نیویارک (پاک ترک نیوز) ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے بعد اب ٹوئٹر کی خریداری کا معاملہ عدالت میں جانے کے خدشے پر سوشل میڈیا کمپنی کے شیئرز کی قدر چھ فیصد گر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے بعد سوشل میڈیا کمپنی کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے بورڈ نے اس پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل جمعہ کے روز ایلون مسک نے کہا تھا کہ…

روس نے جدید الیکٹرک کروزر جہاز کی تیاری مکمل کر لی

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے لینن گراڈ ریجن میں زیر تعمیر برقی جڑواں ہول مسافر بردار جہاز، جسے ایکو کروزرکا نام دیا گیا ہےکی تعمیر مکمل ہونے پر اسے پانی میں اتارنےکے بعد جانچ پڑتال کے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے روسی وزارت صنعت کے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسافر جہاز کی گنجائش 130 افراد ہے۔ کروز موڈ میں رینج 180 کلومیٹر تک ہے جس کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔بجلی سے چلنے والے اس جہاز کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ وزیر صنعت ڈینس مانتوروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا…

فراری کا پہلی الیکٹرک گاڑی2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی کی معروف لگژری سپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے بھی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا ۔ فراری کی پہلی الیکٹرک کار 2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔ دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 برسوں میں 15ہزار گاڑیاں الیکٹرک تیار کی…

جیمز ویب کی زیادہ گہرائی سے بنائی گئی تصاویر 12جولائی کو جاری ہوں گی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) دنیا کی طاقتور ترین خلائی دوربین جیمز ویب کی سب سے زیادہ گہرائی کی عکس بند کی گئی تصاویر 12جولائی کو جاری کی جائیں گی۔ ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی گئی تھی اور یہ ٹیلی سکوپ زمین سے 12 لاکھ کلومیٹر دور مدار میں کائنات کے ابتدائی وقتوں کا معائنہ کرنے کے لیے موجود ہے۔ 20 سال کے عرصے میں بننے والی یہ ٹیلی اسکوپ ماضی میں جھانک کر بِگ بینگ کے بعد ہونے والے معاملات کو جاننے کی اور اس معمے کو سلجھانے کی کوشش کرے گی کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More