براؤزنگ زمرہ

عالم اسلام

رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخےتقسیم ہوں گے۔سعودی فرماں روا نےمنظوری دے دی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران قرآن پاک اور 76 سے زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل دس لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں۔جبکہ سعودی وزارات اسلامی امور و دعوت ورہنمائی رمضان المبارک کے دوران 22 ملکوں میں اسلامی مراکز کے توسط سے نسخے تقسیم کرائے گی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے جو…

رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں برس میں پہلی اور آخری بار آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند رات 12 بج کر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجیئنر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا ہے کہ آج رات چاند 89.5ڈگری کے ساتھ 7بج کر 43منٹ پر مکہ کے آسمان پر نظر آئے گا۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس کے علاوہ دیگر چمک دار ستارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ متعین کرنے کا…

بنگلہ دیش ،مہنگائی کے باعث حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) مہنگائی کے باعث بنگلہ دیش میں حج پر جانیوالے افراد کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔بنگلہ دیش میں 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔ بنگلادیش میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تقریباً 580 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال یہ 1,400 ڈالر تھا، لیکن اس سال یہ تقریباً 2,000 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہوائی جہاز کے آسمان کو چھونے والے کرایوں اور…

مسجد الحرام ،50زبانوں میں رہنمائی کی سہولت سےایک کروڑ زائرین مستفید ہو چکے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ 50 زبانوں میں زائرین کو رہنمائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں ترجمان زائرین کی خدمت پر 24 گھنٹے مامور کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کےسرکاری میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سیکریٹری ادارہ ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں دو طرح سے ترجمے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر براہ راست رہنمائی خود ان کی اپنی زبان میں دی جا رہی ہے۔ اسی طرح مسجد الحرام میں وعظ کی مجلسوں اور…

زائرین جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں، سعودی وزارت حج

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔ سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو…

مصری حکومت کا موٹاپے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو حج پر جانے سے روکنے کافیصلہ

قاہرہ (پاک ترک نیوز ) مصر کی حکومت نے رواں برس موٹاپے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو حج پر جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پابندی میں گردے کے وہ مریض جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے ، پھیپھڑوں کے فائبروسس اور موٹاپے کے مریض، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین ، ذہنی مریضوں اور الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا۔ مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6 مارچ تک جمع…

مدینہ منورہ میں رمضان المبارک سے قبل زائرین کیلئے مزید 9ہزار ہوٹل کمرے مہیا ہوں گے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک سے قبل زائرین کے لیے مزید 9 ہزار ہوٹل کمرے مہیا ہوں گے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احمد الخطیب نے مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے مالکان اور منتظمین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں زائرین کی رہائش کا معیار بہتر بنانے اور ہوٹلوں کو درپیش مسائل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فنڈنگ اور صاف شفاف قوانین و ضوابط بنائے جائیں گے۔ وزیر سیاحت…

مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائینگی

ریاض (پاک ترک نیوز ) مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ رواں برس رمضان المبارک کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات…

سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ رواں سال 65 سال زائد عمر کے شہری بھی حج کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2023ء کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے۔ عالمی اقتصادی صورتحال اور روپے کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے اس لیے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو…

رواں اسلامی برس 50 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کی

ریاض(پاک ترک نیوز) رواں اسلامی سال تقریباً 50 لاکھ غیر ملکی عازمین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی 2022 کے آخر میں شروع ہونے والے اسلامی سال کے دوران 48 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ 43 لاکھ 29 ہزار349 عازمین طیارے کے ذریعے پہنچے۔ زمینی راستے سے 5 لاکھ 7 ہزار 430 بذریعے سڑک جبکہ 3 ہزار985 سمندری راستے سے عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے۔ ایک کروڑ، 3 لاکھ 51 ہزار731 عازمین کنگ عبدالعزیز…

عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آمد و روانگی کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) تمام عمرہ زائرین کی سعودی عرب کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف…

مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ" کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق عید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی تھی۔ بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا گیا ہے اور 93 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس کے پرانے فن تعمیر کو…

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ،یورپی حکومتیں واقعات کا سدباب کریں ،سعودی عرب

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ، یورپی حکومتیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے  ہوئے یورپی ممالک سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی…

سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کا اجرا کردیا۔مسافر چار دن قیام کر سکیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فضائی راستے سے مملکت آنے والوں کے لیے آن لائن ٹرانزٹ ویزا سروس کاآغاز کر دیا ہے۔نئی سروس کے تحت مسافر سعودی ائیر لائن اور فلائی ناس کے الیکڑانک پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا مقصد مختلف کاموں کے لیے سعودی عرب آمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سروس سے ویزکے کی کارروائی آسان بنائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب آنے کے خواہشمند افراد کو…

عازمین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز ) حج اورعمرے کیلئے آنے والے عازمین کیلئے جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔اب آزمائشی سروس کا آغازکیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے اور جانے ے ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ صرف آگاہ ہو سکے بلکہ اس کا…

اسلامی ملکوں کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب ، ترکی اورپاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ملکوں اور تنظیموں نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم کے اوراق پھاڑے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ اسلامی ملکوں کے دفاتر خارجہ نے اس واقعہ کواشتعال انگیز قدم قرار دیاہے ۔جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ سعودی عرب انتہا پسندی اور نفرت کے محرکات کو ترک کرنے اور پرامن بقائے باہم، روا داری اور مکالمے کے اصولوں کے فروغ کی پالیسی پر گامزن تھا،…

مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویر کی نمائش

ریاض (پاک ترک نیوز) سعود ی عرب کے دارالحکومت کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اسلامی آرٹ ’بینالے‘ میں مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویرکی نمائش کا آغاز کر دیا ہےجو 23 اپریل تک جاری رہے گی۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی آرٹ کی اس نمائش کو"اول بیت" یعنی پہلا گھر کے عنوان سے سجایا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تاریخ کی نایاب تصاویر کے حوالے سے اسلامی عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے مکہ ہال میں نایاب تصاویر کا انتخاب سجایا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ…

11صورتوں میں عمرہ انشورنس پیکیج کار آمد نہیں ہوگا۔ سعودی حکام کی وضاحت

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو انشورنس پیکیج میں 11 صورتوں میں پالیسی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انشورنس پیکیج میں نان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ اور معائنہ جات، مصنوعی دانت لگوانا، فکسڈ یا موبائل برج کی تنصیب سے متعلق ٹریٹمنٹ شامل نہیں ہے۔ اسی طرح’آنکھ یا کان میں خرابی کے ٹیسٹ، سماعت و بصارت کے آلات کی اصلاح، چھ ماہ سے زیادہ مدت کے حمل کا معائنہ و علاج بھی کور نہیں ہوتا۔ انشورنس کرانے والے زائر کی طبعی موت یا…

مسجد الحرام میں رواں ہجری سال میں ریکارڈ 10کروڑ سے زائد عازمین کی آمد

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری برس10 کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے…

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر منتخب

ریاض (پاک ترک نیوز) عرب دنیا کے ایک کروڑ 10لاکھ لوگوں کی شرکت سے کئے جانے والے سروے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیئے گئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل کے سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ہے۔ٹی وی چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک عام سروے کیا ہے جس میں 11 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔شرکا میں سے 62.3 فیصد افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق امارات…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More