براؤزنگ زمرہ
معیشت
برکس میں شمولیت کی دعوت پر خاموشی،سعودی عرب نےڈالربانڈ جاری کر دئیے
دوحہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب نے دعوت دئیے جانے کے ایک سال بعد ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ برکس اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے یا نہیں۔ تاہم دنیا کی تیل کی سب سے بڑی سعودی کمپنی آرامکو نے امریکی ڈالر بانڈ زکا جرا شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کے فیصلے کو ایک سال سے روک رکھا ہے۔ برکس نے 2023 کے سربراہی اجلاس کے دوران سعودی عرب کو بلاک میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی ۔ مگر مملکت نے ابھی تک اس دعوت کو قبول نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی جواب دیا…
پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں مسلسل دوسرے سال کمی
کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان کو یورپی یونین کو برآمدات کے لئے حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود، کی یورپی ممالک کو برآمدات میں مالی سال 24 میں 3.57 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز پر جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم از کم ڈیوٹی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو مزید چار سال کے لیے 2027 تک بڑھانے کے لیے ووٹ دیا۔
مگر حیرت انگیز طور پر گذشتہ مالی…
گذشتہ مالی سال میں پاکستان سے چاول کی 4ارب ڈالر کے قریب ریکارڈ برآمدات
لاہور (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے چاول کے شعبے نے گزشتہ مالی سال 2023-24کے دوران ہندوستانی چاول کی برآمد پر پابندی کے باعث 78 فیصد اضافے کے ساتھ 3.88 ارب ڈالر کی برآمدات کا تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق چاول کے برآمدی شعبے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ کمایا ہے۔چنانچہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی چاول کی برآمدات میں مقدار میں 60 فیصد اور مالیت میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔…
ترکیہ کے کل زر مبادلہ و دیگر ذخائر تین سالوں کی ریکارڈ سطح 147.6ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے مرکزی بینک کے کل ذخائر نے ایک ماہ کے دوران 10ارب ڈالر اضافے کے ساتھ جون کے آخر میںپچھلے تین سالوں کی 147.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خزانہ و مالیات کےجاری کردہ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابقبینک کے بین الاقوامی ذخائر اور غیر ملکی کرنسی کی لیکویڈیٹی رپورٹ کے مطابق، بینک کے سرکاری ریزرو اثاثوں میں ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں1.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک (سی بی آر ٹی) کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک…
امریکی پابندیوں کے باوجود چین کےزیرسمندر مواصلاتی کیبل نیٹ ورک کےمنصوبے جاری
ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
چین کے زیر سمندر کیبل مینوفیکچررز امریکی تجارتی پابندیوں کے باوجود ترقی کررہے ہیں کیونکہ بیجنگ اہم مواصلاتی بنیادی ڈھانچے میں خود کفالت کے لیے زیرسمندر کیبل بچھانے کے اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے
جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائبر ہوم انٹرنیشنل ٹیکنالوجیزجسے 2020 میں امریکہ نے بلیک لسٹ کیا تھا چین کے زیرسمندر کیبل منصوبوں کی وجہ سے اپنےکاروبار میں اضافہکر رہی ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے پاس…
نیلم جہلم پن بجلی گھر کی بندش سے ملک کو 50کروڑ روپے روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ماہرین
اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
نیلم جہلم پن بجلی گھر کی بندش سے ملک کو 15کروڑ روپے سے زائد کا براہ راست یومیہ جبکہ متبادل مہنگی بجلی کے اخراجات کو شامل کیا جائے تو 50کروڑ روپے تک کا روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہو رہا ہے۔
واپڈا کے ذرائع کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک سال قبل ہی 969میگا واٹ پن بجلی پیدا کرنے والے منصوبے میں تعمیراتی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئےبڑے نقصان سے قبل ہی درستگی کے لئے سفارشات دی تھیں ۔مگر ذمہ داران میں سے کسی نے بھی ان سفارشات پر توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔اور اس پر ظلم…
ترکیہ عمارتوں کے کرایہ میں یورپی یونین ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے یورپی یونین کے اراکین اور یورپی یونین میں شمولیت کے امیدوار ممالک کے درمیان کرائے میں سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
یوروسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابقمئی 2023 اور مئی 2024 کے درمیان ترکیہ میں کرایوں میں 125.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ہنگری کرایہ کی شرح میں 12.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ترکیہنے کرائے میں اضافے کی حد مقرر ہونے کے باوجود کرایوں میں یہ زبردست اضافہ دیکھا۔ حکومت نے جون 2022 میں ایک ایسا اقدام متعارف کرایا جس کے تحت سالانہ کرایہ 25…
کاروباری برادری نے بجٹ 2024-25میں ٹیکس سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کر دی
کراچی (پاک ترک نیوز)
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دو درجن سے زائد بے ضابطگیوں اور پالیسی تبدیلیوں کی نشاندہی کی ہے۔جن میں سے بیشتر مسائل جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے متعلق ہیں۔
چیمبر کے بجٹ کے حوالے سے نمانئدے ثاقب مگوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مینوفیکچررز کے لیے خام مال اور پیکنگ میٹریل، اجزاء، ذیلی اجزاء، اسمبلی اور ذیلی اسمبلی کی مقامی فراہمی سیلز ٹیکس کے تابع ہے۔
طبی آلات، تشخیصی کٹس، ہیلتھ کیئر ڈیوائسز وغیرہ پر بھی…
پاکستان 2023 میں د نیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کے لیے پرکشش ترین مقام رہا۔ پی ای ایس
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان اکنامک سروے 2023-24 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کی سب سے زیادہ پرکشش منزل ہے۔
کیرنی کے 2023 گلوبل سروسز لوکیشن انڈیکس کے مطابق پاکستان دنیا میں آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس آؤٹ سورسنگ کے لیے مالی طور پر پرکشش ترین مقام ہے۔ پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ 20,000 سے زائد IT&ITeS کمپنیاں ایس ای سی پیکے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ جو ملکی اور برآمدی دونوں اداروں پر مشتمل…
رواں سال ترکیہ کی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.5فیصد رہے گی،افراط زر گر کر 43فیصد پر آسکتی ہے۔فیچ ریٹنگز
لندن (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی معیشت اس سال توقع سے زیادہ بہتر نمو کی راہ پر گامزن ہے جس میں پہلے کے اندازے سے زیادہ عالمی توسیع بھی دیکھی جارہی ہے۔جس کے نتیجے میں ترکیہ کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 2024 میں 3.5 فیصد تک بڑھے گی جو پہلی 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ادارے فیچ ریٹنگزنےسہ ماہی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق 2025 کے لیے اپنی ترکیہ کی جیڈی پی کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو بھی ایڈجسٹ کیا ہے اور اسے 3.1فیصد سے 3فیصد تک کم کر دیا ہے۔ اور 2026…
پاکستان میں اگلے برس افراط زر 12فیصد اور شرح سود 16فیصد ہو جائے گی۔ ریٹنگ ایجنسی فیچ
لندن (پاک ترک نیوز)
معروف ریٹنگ ایجنسی فیچ ریٹنگز نے پاکستان کے حوالے سے اپنے شماریاتی تجزیے میں کہا ہے کہ معاشی بحران کا شکار ملک میں آنے والے مالی سال 2024-25میں افراط زر کی شرح 12 فیصد رہے گی۔ جبکہ سود کی بنیادی شرح میں بھی کمی آئے گی۔
جیسا کہ پاکستان ایک نئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ایسے میں فیچ ریٹنگ کی پیش گوئی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)چار سالوں میں پہلی بار گزشتہ ہفتے ایک متوقع اقدام میں اپنی…
پاکستان کی معیشت کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے، آمدن کا 55فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو گا۔ موڈیز
لندن (پاک ترک نیو)
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی قرضوں کے حصول کی کمزور استطاعت قرضوں کی پائیداری کے خطرات کو بڑھاتی ہے کیونکہ حکومت اپنی آمدنی کا نصف سے زیادہ سود کی ادائیگی پر خرچ کرتی ہے۔
موڈیز نےمالی سال 2025 کے نئے فنانس بلپر گذشتہ روز اپنے تبصرہ میں کہا کہ بجٹ میںتخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں مالی سال 2025 کے لیے قرض کی خدمات کی ادائیگیوں میں تقریباً 18 فیصد اضافہ ہو گا۔حکومت اپنی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگیوں پر خرچ کرتی ہے جو بہت کمزور…
ترک قانون سازوں نے بڑی بجٹ ترامیم کے لئے کمر کس لی
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے قانون سازوں نے ٹیکس کی نئی تجاویز کا مسودہ تیار کیا ہے جن کا رخ زیادہ تر کمپنیوں کی جانب ہے۔ ان بجٹ ترامیم کا مقصد پچھلے سال کے زلزلوں سے متاثر ہونے والے بجٹ کی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں سے 226 ارب لیرا (7 ارب ڈالر) کی اضافی آمدنی ہوگی جو مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 0.7 فیصد کے برابر ہے۔ اور اس ماہ کے آخر تک پارلیمنٹ میں بحث کے لیے نئی قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اگرچہ صدر رجب طیب اردوان کی حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں کے پاس…