براؤزنگ زمرہ

آذربائیجان ٹاپ-2

ترکیہ، ترکمانستان اور آزربائیجان کا سربراہی اجلاس آج ہو گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان آج ترکمانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترکیہ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترک وزارت خارجہ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق صدراردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے مغربی ترکمان شہر آوازہ میں ملاقات کریں گے۔ جس میں تینوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر…

آذربائیجان اورترکیہ کی مشترکہ فوجیں مشقیں

باکو (پاک ترک نیوز) ترکی اور آذربائیجان کے درمیان فوجی معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں نے آذربائیجان میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آزربائیجان کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ترک اور آذربائیجان کے فوجی باکو، استارا، جبریل اور امشلی میں مشقوں کے لیے جمع ہوئے ہیں۔وزارت کے مطابق، زمینی اور فضائی افواج، خصوصی یونٹس، انٹیلی جنس یونٹس، اور مشق میں حصہ لینے والے میزائل اور آرٹلری یونٹس مختلف مشن چلا رہے ہیں۔ اس مشق کو جدید جنگی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے…

ایک ماہ میں کاراباخ میں 1100 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا، آذربائیجان

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے ایک ماہ میں کاراباخ کے آرمینیا سے آزاد کرانے گئے علاقوں سے 1100 سے زائد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ آذربائیجان مائن ایکشن ایجنسی (ANAMA) نے آرمینیائی قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یکم سے 30 نومبر تک کاراباخ کے اضلاع تاتار، اگدام، فزلی، شوشا، گبادلی، جبریل اور زنگیلان کے اضلاع میں بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیوں کے دوران 782 اینٹی پرسنل اور 344 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، نیز 1735 غیر پھٹنے والے…

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیںہوئیں ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نیول چیف نے میزبان ممالک کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔ میزبان حکام نے بحری امن و استحکام…

آرمینیا کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ تسلیم کرتا ہے: روسی وزیر خارجہ لیورووف

پراگ (پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیورووف نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمینیا کی طرف سے پراگ کے چار فریقی اجلاس میں الما-آتا پروٹوکول کی توثیق آذربائیجان کے کاراباخ کی حیثیت کے مسئلے کو بغیر کسی تحفظات کے حل کرتی ہے۔ لیورووف نے کہا کہ الما-آتا پروٹوکول اعلان کرتا ہے کہ USSR کے تمام ممالک موجودہ سرحدوں کی ناقابل تسخیریت کا احترام کرتے ہیں۔

عظیم واپسی:آذربائیجان کا کاراباخ میں تعلیمی انقلاب لانے کا اعلان

باکو(پاک ترک نیوز) جمہوریہ آذربائجاتن نے آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں مںی ‘عظما واپسی‘ کے پہلے ریاستی پروگرام کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔ صدر الہام علیئیو نے صدارتی فرمان کے تحت ایکشن پلان کی منظوری پر 16 نومبر کو دستخط کیے ۔ ریاستی پروگرام کے تحت علاقے میں سماجی خدمات کا نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔ سماجی خدمات میں صحت کی دیکھ بھال، سماجی تحفظ، ثقافت اور کھلد، سکول اور ابتدائی سکول کے اداروں کی تعمرک اور دیگر عوامی خدمات شامل ہیں۔ نٹو ورک مںو آزاد علاقوں مں لوگوں کی صلاحیتوں…

آذربائیجان کے اتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی، طلائی تمغے جیت لیا

باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی اتھلیٹس نے سیئول میں منعقدہ 'دی فیری کوریا' مقابلوں میں کامیابی سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گروپ مشقوں میں آذربائیجان کی ٹیم، جس میں نرگس رمضانوو، فاطمہ محمد زادے، زہرہ پاشازادے، فدان یوسف زادے، سکینہ ابراہیم بے اور لیلا علیئیو شامل ہیں، نے مشقوں میں تین ربن اور دو گیندوں کے ساتھ ساتھ پانچ ہوپس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔لیلی آغازادے نے ہوپ اور میس کے ساتھ گولڈ میڈل، ربن کے ساتھ سلور میڈل اور گیند کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

روس ، آرمینیا ، آذربائیجان سربراہی ملاقات ، مثبت پیش رفت ہوئی ،مگر کئی امور پر اتفاق نہیں ہوا، صدر پوٹن

سوچی(پاک ترک نیوز) روس کےصدر ولادیمیر پوٹن، ان کے آذربائیجانی ہم منصب الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے سوچی میں اپنی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان پر اتفاق کیا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد روسی صدر نے کہا کہ "آج ہم نے ایک مشترکہ بیان پر اتفاق کیا ہے۔ میں صاف کہوں گا، ہر چیز پر اتفاق نہیں ہوا تھا۔ کچھ چیزیں متن سے ہٹانی پڑیں جو پہلے ماہرین نے تیار کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہر حال، میں اس عمومی جائزے سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ ملاقات مفید تھی اور اس سے مجموعی طور پر…

ترکیہ اور آزربائیجان کے تعلقات ” شوشا اعلامیہـ” کے بعد اتحاد کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ اور آذربائیجان نے 2020 کی کاراباخ جنگ کے بعد تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔ ترک صدر نے پیر کی شب دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہم نے " شوشا اعلامیہـ" جو کہ ہمارے تعلقات کا عنوان ہے کو اپنی اسمبلیوں کے ذریعےبرق رفتاری سے پاس کر کے اس نئے دور کاآغاز کیا ہے۔انہوں نے 20 اکتوبر کو آذربائیجان کے اپنے ایک روزہ دورے کے حوالے سے کہاکہ میں نے اپنے بھائی (آذربائیجان کے صدر) الہام علییف کے ساتھ مل…

ترک صدر نے زنگیلان ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

زنگیلان (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ آذر بائیجان کے موقع پر آرمینیائی قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقے زنگیلان میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا۔ اردگان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ یہ آذربائیجان کاعلاقہ 2020 کاراباخ تنازعہ کے دوران آرمینیا سے دوبارہ حاصل کیے گئے علاقوں میں دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔ اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کےایک روزہ دورے پر زنگیلان پہنچے تھے۔جمہوریہ…

بین الاقوامی چیریٹی بازار 22 اکتوبر کو باکو میں منعقد ہو گا۔

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی 30 ویں سالگرہ، غیر وابستہ تحریک میں آذربائیجان کی چیئرمین شپ کی تیسری سالگرہ اور اقوام متحدہ کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی چیریٹی بازار 22 اکتوبر کو باکو میں حیدر علییف اسپورٹس اینڈ کنسرٹ کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس تقریب کا اہتمام آذربائیجان کی وزارت خارجہ، وزارتِ نوجوانان اور کھیل، ملک میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار دفتر اور غیر وابستہ تحریکیوتھ آرگنائزیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ چیریٹی بازار کے…

کاراباخ کے علاقے سے ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت، آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کاروائی کا مطالبہ

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا سے خالی کروائے گئے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی تشدد کا شکار ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعدبیرون ملک مقیم آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے بین الاقوامی اداروں سے آرمینیاکے خلاف فوری طور پر جنگی جرائم پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے گذشتہ روزنکورنوکاراباخ کے خوجاوند ضلع کے ایڈیلی گاؤں میں دریافت ہونے والی 12انسانی ڈھانچوں پر مشتمل ایک اور اجتماعی قبر کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کے…

بھارت آرمینیا ،آذربائیجان جنگ میں کود پڑا، آرمینیا کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق  ستمبر میں آرمینیا نے  بھارت کو 245 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا ۔  خریدانی کے آرڈر میں میزائل ، راکٹ اور بارودی مواد شامل ہے ۔ ہتھیاروں  میں بھارتی ساختہ پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ۔ اکنامک ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہتھیاروں کی ڈیل میں بھارت میں تیار ہونے والی پناکا ملٹی بیرل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں ، یہ راکٹ لانچر بھارتی فوج بھی استعمال کر رہی ہے ، جبکہ اینٹی ٹینک راکٹ اور بارودی مواد…

آذربائیجان آرمینیا کشیدگی:روسی، آذربائیجانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

باکو(پاک ترک نیوز) آذبائیجان اور روس کے وزرائے خارجہ نے منگل کے روز آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر ہونے والی لڑائی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزار ت خارجہ کے مطابق آذربائیجانکے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو آرمینیائی فوج کی بڑےپیمانے پر اشتعال انگیزی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حملے کو روکنے کیلئے آذربائیجان کی طرف سے اٹھائےگئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ بیراموف نے کہا کہ آرمینیا نے گزشتہ ماہ مسلسل ہمارے ٹھکانوں پر فائرنگ کی اور زیر زمین…

آزربائیجان نے رواں سال اب تک 11ارب مکعب میٹر گیس بر آمد کی ہے

باکو (پاک ترک نیوز) آزربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف نے کہا ہے کہ اس سال اب تک آزربائیجان نے مجموعی طور پر 12.7ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی ہے۔جو ملک سے گیس کی برآمد کی سب سے بڑی مقدار ہے ۔چنانچہ رواں سال کے اختتام پر ملک سے گیس کی برآمد کا نیا ریکارڈ بن جائے گا۔ آزری وزیر توانائی نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزاپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا ہے۔انکاکہنا تھا کہ ترکیہ۔آزربائیجان گیس پائپ لائن (ٹی اے پی) کے ذریعے رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران ترکیہ کو 5.4ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی گئی۔…

آذربائیجان، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے

باکو (پاک ترک نیوز)ترکی کی عظیم قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین عاکف کاگتے کیلک نے شوشا میں آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کی پارلیمانوں کی خارجہ تعلقات کی کمیٹیوں کے ساتویں سہ فریقی اجلاس میں کہاہے کہ کاراباخ میں اپنی سرزمین کی آزادی کے بعد آذربائیجان، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے،" عاکف کاگتے کلیک نےنشاندہی کی کہ پارلیمنٹ اور ان کے نمائندوں کو اپنے عوام کے نمائندوں کے طور پر…

باکو میں دھماکہ:ایک شخص ہلاک، 24زخمی

باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے دار الحکومت میں ایک تفریحی مقام پر دھماکےمیں ایک شخص ہلاک ،24زخمی گئے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ اور اسکےک نتیجہ میں مرکزی باکو میں ترلان علیار بیوف سٹریٹ پر واقع ایک نائٹ کلب میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ جسکے بعد فائر اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں اور جلد ہی آگ پر قابوپالیا گیا۔ درجنوں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان احسان زاہدوف نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ قدرتی گیس کے لیک…

آذربائیجان نے آرمینیا کے حملے کا جواب دیا ہے بس ۔۔۔

انقرہ (پاک ترک نیوز)کاراباخ کے علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا میں حالیہ کشیدگی پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کاموقف بھی سامنے آگیا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ازبکستان سے ترکی جانے سے پہلے کہا "آذربائیجان سہ فریقی اعلامیے کی شقوں کی مکمل تعمیل کرتا ہے۔ لہذا آذربائیجان کی جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ آرمینیا کی جارحیت کے بعد دفاعی جوابی کارروائی کی گئی کیونکہ آذربائیجان پر حملہ کیا گیا تھا۔" کاراباخ کے علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی سے…

باکو : پاکستان کے قومی دن کے سلسلے میں پر وقار تقریب

باکو(پاک ترک نیوز) پاکستان کے قومی دن کے سلسلے میں باکو کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آذربائیجان کے وزیر دفاع ، کفکاز کے شیخ الاسلام جناب اللہ شکر پاشا زادہ ، ملی مجلس کے رکن، پاکستان اور آذربائیجان کے پارلیمانی ارکان۔ آذربائیجان گورنمنٹ کے اعلیٰ سول اور فوجی عہدیدار ان کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفارتی وفود نے شرکت فرمائی۔ تقریب میں آذبائیجان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے بھی شرکت کی۔ آذربائیجان کے تقریب میں…

آذربائیجان کا روس، یوکرین سے اہم مطالبہ

باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ دینا چاہیے۔انہوں نے یوکرین جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بیراموف نے کہا کہ یوکرین کے شہریوں کو طبی امدادکی فراہمی کیلئے باکو کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس نازک وقت میں، آذربائیجان موجودہ کشیدگی کے مزید بڑھنے سے پہلے بغیر کسی تاخیر کے بات چیت کے اپنے مطالبے کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More