براؤزنگ زمرہ
آذربائیجان ٹاپ-2
پاکستان،ترکی کو نگورنوکاراباخ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، آذری وزیرخارجہ
لام آباد-آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گرم جوش مہمان نوازی پر مشکور ہیں۔آذربائیجان کی دوسری کاراباخ جنگ میں تعاون پر پاکستان اور ترکی کے شکر گزار ہیں۔دونوں برادرممالک.نے آذربائیجان کی سالمیت اور منصفانہ موقف کی حمایت کی۔ہم ترکی اور پاکستان کے موقف کو سراہتے ہیں۔ آذری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فتح کی تقر یبات میں آذری عوام نے ترک اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے ،ہماری خارجہ پالیسیاں ہمارےاپنے مفادات کے تحت ہیں۔ تینوں…
آزربائیجان نے پھر شکست دیدی،آرمینیائی اپوزیشن
آرمینیا کی اپوزیشن نے ماسکو میں آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہوں کی ملاقات کو ملک کے لیے ایک اور شکست قرار دے دیا۔
نگورنو-کاراباخ کی فتح کے بعد آرمینیا اور آذربائیجا ن کے رہنماؤں کی پہلی مرتبہ ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ میں قیدیوں کے تبادلے اور امن معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ آرمینیا کی اپوزیشن نے وزیراعظم نکول پاشنیان نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ نشست کرنے کو ملک کے لیے شکست سے تعبیر کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ…
آذربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں
اسلام آباد(پی ٹی این) آذربائیجان کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے وزیرخارجہ کا 2010کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ پاکستان ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مذاکرات کے دوران آئیل و گیس، زراعت، ریلویز اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔آذری وزیرخارجہ دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے بھی ملیں…
روس کی سربراہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مذاکرات
ماسکو (پی ٹی این)آذربائیجان، روس اور آرمینیا نے پہاڑی قاراباغ میں اقتصادی راہداری قائم کیے جانے اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی منصوبوں کو فروغ دیئے جانے کے معاملے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
روسی صدر ولا دیمر پوتن نے آذری صدر الہام علییوف اور آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان کے کریملن پیلس میں 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والے قارابا غ اجاس کے بعد بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس مقصد…
آرمینیا جنگ کے شہداکی فیملیز کیلئے اہم اعلان
باکو (پی ٹی این) آذربائیجان کی حکومت نے آرمینیا کے ساتھ ہونے والی دوسری جنگ آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔ وزارت لیبرو معاشرتی تحفظ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی فیملیز کا ہر صورت خیال رکھیں گے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والی جنگ میں 11 سو آذری فوجی شہید ہوئے ہیں ان کی فیملی کے 27 سو افراد کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہیں صدارتی پینشن ، الاو¿نس، معاشرتی مدد کی جائے گی۔ ماہانہ طور یہ سب کچھ خود…
کاراباخ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان
باکو(پی ٹی این)آذربائیجان کے صدر نے کاراباخ میں عالمی معیار کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا ہے کہ فضولی شہر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے زمین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ رواں سال ہی تعمیر ہوگا۔ الہام علیوف کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے شوشا شہر تک سیاحوں کی آسان رسائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ آرمینیا کے تسلط سے آزادی کے بعد کاراباخ میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
تمام علاقوں تک بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کا جال بچھایا…
آذربائیجان: متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمدپر پابندی
باکو (پی ٹی این) عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے بعد آذربائیجان نے متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ آذربائیجان کی فوڈ اینڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مویشی ،لائیوسٹاک، پولٹری مصنوعات بلغاریہ، یوکرائن،کوریا سے درآمدنہیں کی جاسکیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلغاریہ،یوکرائن اور کوریا میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔کسٹمز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرائن،کوریا اور بلغاریہ سے آنے والی گاڑیوں کی خصوصی طور پر تلاشی لیں۔ایجنسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے…
آذری چائے ہو توکپ کیوں نہیں گنے جاتے ؟
آذری گھرانوں میں مہمان کو چائے پلائے بغیرنہیں جانے دیا جاتا، آذری لوگوں کاچائے پیش کرنےکا طریقہ بھی انتہائی نفیس ہے۔ گرما گرم چائے خاص ناشپاتی طرز کے بنے گلاس میں پیش کی جاتی ہے۔جسے آرمودو کہا جاتا ہے ۔ عام طور پر آذری چائے ،کٹے ہوئے لیموں ، چینی کی ڈلی اور مٹھائی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے ۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے تھائم ، پودینے کے پتے اور گلاب کا عرق بھی استعمال کیا جاتا ہے جو دل اور معدے کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے ۔
آذری چائے ہی منفرد نہیں ہوتی اسے بنایا بھی ایک خاص برتن میں جاتا ہے ، دھات…
آذربائیجان نے شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دے دیا
آرمینیا کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کروائے گئے کاراباخ کے مرکزی شہر شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ شوشا نہ صرف ملک بلکہ خطے کا ثقافتی دارالحکومت بننے کا اہل ہے۔
شوشا کو کاراباخ کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آذربائیجان کی تاریخ اور ثقافت کی ایک علامت ہے۔ کئی موسیقاروں اور دانشوروں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔
آرمینیا کے قبضے کے باعث اس شہر کی کئی تاریخی عمارات اب کھنڈر بن چکی ہیں جن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آرمینیا…
آذربائیجان میں 20انتہائی دلچسپ توہمات کونسی ہیں?
ہرمعاشرے کی طرح آذری قوم میں بھی توہمات پائی جاتی ہیں۔ ان میں کئی پاکستانی معاشرے میں پائی جانے والی توہمات سے ملتی جلتی ہیں اور کئی تو ایسی ہیں آپ جان کر حیران ہوجائیں گے ۔
1- کالی بلی نے راستہ کاٹا تو یہ اچھا شگون نہیں۔
2-13 کا عدد منحوس ہے ۔
3- جو رات کے وقت اپنے ناخن تراشتا ہے ، اپنی زندگی کاٹ دیتا ہے۔
4-اگر آپ کا کان سرخ اور جل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی آپ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔کچھ لوگ کانوں کا بھی فرق بتاتے ہیں کہ اگربایاں کان ہےتواس کا مطلب ہے کہ کوئی آپ کے بارے میں کچھ…
ترک فاوٗنڈیشن کا آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے لئے ایوارڈ کا اعلان
ترک فاوٗنڈیشن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کو May 19 Turkish World Resurrection Award دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ کاراباخ کی جنگ میں اپنے مقبوضہ علاقے 30 سال بعد آزاد کروانے کی خدمات کے لئے دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ جدید ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے وسط ایشیائی ممالک کو مختلف جنگوں میں فتح پر یہ ایوارڈز دیئے تھے۔
ٹرکش ورلڈ آتھرز اینڈ آرٹسٹس فاوٗنڈیشن کے سربراہ یحیٰ اکینجن نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی قیادت میں…
آذربائیجان سے یورپ کو گیس سپلائی کا آغاز
آذربائیجان سے 'ٹرانس ،آرڈی ،ایٹک ' پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس سپلائی کا آغاز کردیا گیا ہے ،878 کلومیٹر طویل پائپ لائن سے پہلے مرحلے میں اٹلی، بلغاریہ اور یونان کو گیس پہنچائی گئی ہے ۔ یہ پائپ لائن آذربائیجان کی شاہ دنز2 فلڈب سے شروع ہوتی ہے اور یونان اور ترکی کے سرحدی علاقے کیپوئی تک بچھائی گئی ہے۔
یہ سمندر کے اندر سے اٹلی میں انٹر کنکشن پوائنٹ تک بچھائی گئی ہے۔ اٹلی سے یہ گیس مغربی یورپ کے کئی ممالک کو فروخت کی جائے گی۔اس پائپ لائن سے جنوب مشرقی یورپ کے کئی ممالک کو بھی فروخت کی جا…
ترک اور روسی امن فوج کا مانیٹرنگ سینٹر دو ہفتوں میں آپریشنل ہو گا، صدر آذربائیجان
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ کاراباخ کی جنگ بندی کے بعد ترکی اور روس کی مشترکہ امن فوج کے لئے مانیٹرنگ سینٹر دو ہفتوں میں تیار ہو جائے گا۔
ترک وزیر دفاعی ہلوسی آکار کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ جنگ بندی کو دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن آرمینیا کی طرف سے ابھی بھی خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے مانیٹرنگ سینٹر آپریشنل کر دیا جائے گا تاکہ آرمینیا کو حملوں سے روکا جا سکے۔
ملاقات میں ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف یاسر گلیر،…
31 دسمبر ، یوم یکجہتی آذربائیجان ، یہ دن کیوں مناتے ہیں ؟
باکو- آذربائیجان میں سال کا آخری دن آذری قوم کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ اس دن دنیا بھرمیں مقیم آذری باشندے اس عہد کی تجدید کرتے ہین کہ وہ ہردم اور ہروقت اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
یوم یکجہتی آذربائیجان اکتیس دسمبر کو منانے کا آغاز سوویت یونین سے آزادی کے بعد ہوا۔ اس وقت کے آذری نیشنل کانگرس کے چیئرمین اور آذربائیجان کے پہلے صدر حیدر آلیوو کی سفارش پر پہلی بار 1989 میں اس دن کو منایا گیا، اس سال آرمینیا کے کوشکست دے کر…
آذربائیجان کے سفیر علی زادہ کا نئے سال پر پیغام
اسلام آباد:آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علی زادے نے نئے سال پر دلچسپ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ۔
اس سال ہم نے چوہوں اور چمگارڈروں کے وائرس نے نشانہ بنایا لیکن ہم بچ گئے ۔ ساتھ ہی لکھا ہم نے آرمینیائی دہشت گردی وائرس کے مقابلے میں بھی فتح حاصل کی اور کورونا وائرس کو بھی شکست دی ۔ آذری قوم کی جانب سے تمام دنیا کے لیے نیا سال محفوظ اور خوب صورت ہو ۔
آذری سفیر علی علی زادے کے نئے سال کے پیغام کو پاکستانیوں نے پسند کیا اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں…
نگورنو-کاراباخ، بزرگ خاتون پر جامع مسجد پہنچ کر کیا بیتی ؟
نگورنو کاراباخ پر آ رمینیا کا قبضہ ختم ہونے کے بعد آذری قوم کےجذبات امت مسلمہ کے دلوں کو چھو رہے ہیں ۔ نگورنو کاراباخ کے ضلع اغدام کی جامع مسجد میں جمعہ کی ادائیگی کے لیے بزرگ خاتون ستائیس برس آئیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر سجدہ شکربجالائی اور اس کے بعد جامع مسجد کے باہر فاتح آذری فوج کے جوانوں سے مصافحہ کیا اور اپنے اپنی نم آنکھوں سے ان کو دعائیں دیں۔ ضلع اغدام نگورنوکاراباخ کے ان اضلاع میں شامل ہے ۔ جنہیں شوشا کی فتح کے بعدا من معاہدے کے تحت آرمینیائی فوجوں نے خالی کیا تھا اغدام کی…
کاراباخ میں آرمینیا کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے روسی فوجی ہلاک
کاراباخ میں آرمینیا کی فوج نے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اس میں ایک سرنگ کے پھٹنے سے روس کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق شوشہ میں روسی فوجی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام انجام دے رہے تھے جب ایک سرنگ پھٹنے سے روسی فوجی ہلاک ہو گیا۔
یہ فوجی روس کی انٹرنیشنل مائن ایکشن سینٹر کا اہلکار تھا جو علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام پر مامور تھا۔
واضح رہے کہ کاراباخ کا قبضہ چھوڑتے ہوئے آرمینیا کی فوج نے علاقے میں بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا تھا۔
روس، آذربائیجان…
آرمینیا اور آذربائیجان میں دوبارہ جھڑپیں شروع
باکو ( رم نیوز )روس کی کاراباخ میں موجودگی کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، جس میں آذر بائیجان کے 4فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ آذربائیجان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں میں اس کے 4فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
آذربائیجان کے حکام نے کہا کہ یہ ہلاکتیں ان علاقوں میں ہوئیں جن کا کنٹرول اس نے نو نومبر کی جنگ بندی سے قبل حاصل کر لیا تھا۔ دونوں ممالک نے روس کی مداخلت سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیوں کے الزامات…
ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا معاہدہ
ترکی اور آذربائیجان کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بغیر پاسپورٹ سفر کر سکیں گے۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہ اہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا نظام جلد ہی رائج ہو جائے گا۔
دونوں ملکوں کے شہری صرف اپنی سرکاری شناخت کے ذریعے آ جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ آذربائیجان میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ دو ملک ایک قوم کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ایردوان 9 دسمبر کو باکو…
کورونا وائرس: آذربائیجان میں 14 دسمبر سے 18 جنوری تک لاک ڈاوٗن
آذربائیجان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاوؐن 14 دسمبر سے شروع ہو گا اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔
اس دوران ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس اور کیفیز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے سوائے اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے تمام دیگر کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
عوام صرف آن لائن خریداری کر سکیں گے۔ دارالحکومت باکو سمیت ملک کے 17 شہروں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گلیوں سے باہر جانے کے لئے بھی ایس ایم ایس کے ذریعے اجازت لینی…