براؤزنگ زمرہ
آذربائیجان ٹاپ-2
صدر ایردوان کی آذربائیجان روانگی سے قبل ہی باکو میں میلے کا سماں
صدر رجب طیب ایردوان آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ رہے ہیں۔ باکو میں کل کاراباخ کی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے جس میں خاص طور پر ملٹری پریڈ منعقد کی جا رہی ہے۔
صدر ایردوان ملٹری پریڈ اور فتح کی خوشیوں میں شرکت کے لئے خاتون اول امینہ ایردوان سمیت اعلیٰ حکام اور وزرا کے ساتھ آذربائیجان جا رہے ہیں۔
صدر ایردوان کی آمد سے قبل ہی باکو میں میلے کا سماں ہے۔ دارالحکومت کی مرکزی شاہراہیں، سڑکیں اور گلیاں آذربائیجان اور ترکی کے پرچموں سے سج گئی ہیں۔
آذربائیجان کی عوام آرمینیا کے ساتھ جنگ…
آذربائیجان پر ایٹم بم مار دیا جائے، آرمینیا کے اخبار کا حکومت کو مشورہ
امریکہ سے شائع ہونے والے آرمینیا کے ایک اخبار میں اسٹیفن التونین نے ایک کالم لکھا جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ شکست کا بدلہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پر ایٹم بم مار کر لیا جائے۔
امریکی شہر لاس ایجنلس سے شائع ہونے والے آرمینیا کے میڈیا گروپ ایساریز کے شائع ہونے والے اخبار میں کالم نویس اسٹیفن التونین نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا یہ ایک بہترین اقدام ہو گا جس سے آذری قوم اگلے پانچ ہزار سال تک نابود ہو جائے گی۔
اپنے کالم میں اسٹیفن التونین نے لکھا کہ "مجھ سمیت…
آذربائیجان نے 10 نومبر کو یوم فتح اور 27 ستمبر یوم شہدائے کاراباخ قرار دے دیا
آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علی یوف نے ملک کے قومی دنوں میں دو اہم دنوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ آرمینیا کی کاراباخ میں بدترین شکست اور نیگورنو کاراباخ کی آزادی کے دن یعنی 10 نومبر کو "یوم فتح "کا دن قرار دیا ہے۔
27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا تھا اس دن کو آذربائیجان کے صدر نے "یوم شہدائے کاراباخ" قرار دیا ہے۔
صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا اور اسی دن باکو نے اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ شروع کی۔…
آذربائیجان نے کاراباخ کے آخری ضلع کا کنٹرول بھی سنبھال لیا
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی مدد سےہونے والے معاہدے کے تحت آرمینیائی فوج نے ناگورنوکاراباخ کا آخری ضلع بھی خالی کر دیا اور اب پورے نگورنوکاراباخ کا کنٹرول آذربائیجان کے پاس ہے ۔
آذربائیجان کے صدر الہام آیلیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہماری فتخ تاریخی فتح ہے ۔نگورنو کاراباخ کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے ۔
آذربائیجان کے فوجیں ، منگل کو تاریخی شہر لاکن میں داخل ہوئیں ، اور 28 سال بعد اس علاقے میں آذری پرچم لہرا دیا گیا۔
لاکن کی تاریخ 1200 سال پرانی ہے ۔
لاکن کا مطلب شاہین ہے، یہ…
آذربائیجان سے شکست: آرمینیا کے صدر نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر لیا
آذربائیجان کے ہاتھوں کاراباخ میں بدترین شکست اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آرمینیا کے صدر ارمن سرکیسیان نے وزیر اعظم نکلول پشینیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
صدر ارمن سرکیسیان نے کہا کہ نئے انتخابات اسی سال منعقد کئے جائیں گے۔ آرمینیا کے آئین کے مطابق ٹیکنو کریٹس کی ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی جو عام انتخابات تک ملک کا نظم نسق سنبھالے گی اور انتخابات اپنی نگرانی میں کروائے گی۔
روس میں آرمینیا کی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران بھی آرمینیا کے صدر نے حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں…
ترکی اور پاکستان کی لازوال دوستی
انقرہ کی "جناح روڈ"
سڑک کا نام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پر رکھا گیا
سڑک کے شروع میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی یادگار بھی بنائی گئی ہے
اتفاق دیکھیں کہ بھارتی سفارتخانے کی عمارت بھی اسی روڈ پر واقع ہے
ترک نوبل انعام یافتہ عزیز سنجار کی آذربائیجان کے یتیم بچے کی کفالت کا اعلان
کیمسٹری میں ترکی کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عزیز سنجار نے آذربائیجان کے شہر گانجا پر آرمینیا کے حملے میں یتیم ہونے والے بچے حاتیس شاہ نیزورو کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔
آرمینیا کے گانجا پر حملے میں حاتیس نیزورو کے والدین شہید ہو گئے تھے۔ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی آذرتیک نے کہا ہے کہ عزیز سنجار نے جنگ میں آذربائیجان کے یتیم ہونے والے بچوں کی تعلیم کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترک سائنسدان عزیز سنجار نے حاتیس نیزورو کے بینک اکاوٗنٹ میں عطیات جمع کروا…
ترکی کی آذربائیجان کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، پیوٹن
روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کاراباخ تنازعہ میں ترکی کی آذربائیجان کی حمایت سے کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔
مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا آذربائیجان کا حق ہے اور اس کے لئے وہ ترکی سمیت کسی بھی ملک کی حمایت حاصل کر سکتا ہے۔
رشین 24 نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ کاراباخ تنازعے میں ترکی کے کسی بھی اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ترکی شروع دن سے ہی نیگورنو کاراباخ تنازعے کے حل کے لئے قائم مِنسک گروپ کا ممبر ہے…
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا مفتوحہ علاقوں کا دورہ
خاتون اول مہربان علی یوف بھی ان کے ہمراہ تھیں
دونوں نے کمانڈو فوجی لباس پہنے ہوئے تھے الہام علی یوف نے گاڑی خود ڈرائیو کی
آرمینیا کے ہاتھوں تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا تمام تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان
صدر اور ان کی اہلیہ نے فوزولی اور جبریل شہر کا دورہ کیا صدر اور ان کی اہلیہ کا عوام نے گرمجوشی سے استقبال کیا
لوگوں کی بڑی تعداد صدر کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی عوام نے صدر کو مقبوضہ علاقوں کی فتح کی مبارک باد بھی دی
آرمینیا نے جاتے ہوئے ہر جگہ تباہ و بربادی کی داستان رقم…