براؤزنگ زمرہ
کمیونٹی
انقرہ :پاکستانی سفارتخانے میں عید کی رونقیں
انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس جاوید قاضی نے چاند رات پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانیوں کے ساتھ ترک فیملیز نے بھی شرکت کی اور پاکستانی اندازمیں چاندرات کو منایا ۔
پاکستانی سفیر سائرس جاوید قاضی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور فیملی ممبرز نے بھی روایتی لباس زیب تن کرکے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ ترک اور پاکستانی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی لگوائی جو پاکستان کی خوشی کے تہواروں کی خوب صورت روایت ہے ۔
خوشی کی اس تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی اور ترک کھانوں…
انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز‘میں مقابلہ مضمون نویسی کون جیتا ؟
انقرہ ( پاک ترک نیوز) ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز‘ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ایوارڈز کی تقریب میں مضمون نویسی کا مقابلہ آج انقرہ میں ہوا۔ ترکی کے نائب وزیر برائے قومی تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پیٹیک اسکر مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں طلباء، ماہرین تعلیم، سفارت کاروں اور محکمہ تعلیم کے مختلف سربراہان نے بھی شرکت کی۔
پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب، مضمون نویسی کا مقابلہ پاکستان ایمبیسی پبلک ڈپلومیسی کے اقدامات کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ مضمون نویسی کا مقابلہ ترکی کے سینئر ہائی اسکول…
باکو : پاکستان کے قومی دن کے سلسلے میں پر وقار تقریب
باکو(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے قومی دن کے سلسلے میں باکو کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں آذربائیجان کے وزیر دفاع ، کفکاز کے شیخ الاسلام جناب اللہ شکر پاشا زادہ ، ملی مجلس کے رکن، پاکستان اور آذربائیجان کے پارلیمانی ارکان۔ آذربائیجان گورنمنٹ کے اعلیٰ سول اور فوجی عہدیدار ان کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفارتی وفود نے شرکت فرمائی۔
تقریب میں آذبائیجان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے بھی شرکت کی۔
آذربائیجان کے تقریب میں…
ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کا پاکستانی خواتین کیلئے تحفہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے اہلیہ کے ساتھ ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر کے لیے مختص عمارت کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ترک ترقیاتی ایجنسی ٹیکا انے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کو سٹیچنگ نشینوں کا عطیہ دیا ۔
ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا کہ ترک تنظیم ٹیکا اور بیت المال کا یہ تعاون جاری رہے گا اور ہم پاکستانی خواتین کو ایمپاور کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ جلد ہی منصوبے کی تکمیل پر دوبارہ بھی اکھٹے ہوں گے ۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ظہیر…
ترکی کے صدر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباس کی سربراہی میں وفد کی لاہور آمد
لاہور(پاک ترک نیوز) ترکی میں صدارتی مذہبی امور کے صدڈاکٹر علی ارباس کی سربراہی میں 18 رکنی وفدخیر سگالی دورے پر لاہور پہنچ گیا ۔
لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ نےمہمانوں کا استقبال کیا۔ ترک وفد نے حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
ترک وفد کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار اور پھر بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ گیلری اور…
ـ”پاک ترک نیوز "باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے ، ترک قونصل جنرل
لاہور (پاک ترک نیوز) ترکی کے لاہور میں قونصل جنرل ایمر اوزبے سے” پاک ترک نیوز ڈاٹ کام”ـــ (www.pakturknews.com)کے ایڈیٹر سلمان احمد لالی نےملاقات کی ۔ لاہور قونصلیٹ میں ہونے والی ملاقات میں سلمان احمد لالی نے پاک ترک نیوزکے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ۔ اس پر ترک قونصل جنرل ایمر اوزبے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاک ترک نیوز ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد کاوش ہے ۔ جس میں دونوںبرادرممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ سینئر صحافی اور ایڈیٹرانچیف…
وزیراعظم کی اوورسیز پاکستان اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم سے مشیر سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل کےحل کیلئےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیا ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعےآسانیاں پیداکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراوورسیزپاکستانیوں کیلئے شکایاتی…
انقرہ میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یادگاری تقریب
انقرہ (پاک ترک نیوز ) 2014 میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والےطلبا اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انقرہ میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، میونسپلٹی کیشیرین کے حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سفیر سائرس قاضی نے کہاکہ 16 دسمبر 2014 کے المناک دن اے پی ایس پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے۔یہ قتل عام…
زمرد خان اور حسین ناصر کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
انقرہ (پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما ، کاروباری شخصیت اور سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان اور اوزاستنبول گروپ کے چیئرمین حسین ناصر نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا ۔
دونوں شخصیات نے انقرہ کے سرکاری حکام سے ملے اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
سابق ایم این اے زمرد خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور شعبوں کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوت دیں کہ وہ برادر ملک پاکستان میں رئیل سٹیٹ ، ٹورازم ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اور سوفیصد منافع پائیں ۔
اس موقع…
اوز استنبول پاکستان کمیونٹی سنٹر میں زمردخان اور سنی علی کا دورہ
استنبول (پاک ترک نیوز ) پاکستان میں یتیم بچوں کے لیے سویٹ ہوم کی بنیاد رکھنے والے سابق ایم این اے اور ایم ڈی بیت المال زمرد خان نے اوزاستنبول پاکستان کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا ۔
اوزاستنبول پاکستان کمیونٹی سنٹر کے سربراہ حسین ناصر نے انہیں خوش آمدید کہا اور پاکستان کمیونٹی سنٹرکی ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات سے آگاہ کیا۔
حسین ناصر نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران قرنطینہ کی پابندیوں میں اوز استنبول پاکستان کمیونٹی سنٹر کے ذریعے گھروں میں مقیم پاکستانیوں تک خوراک کی فراہمی یقینی…
برطانیہ میں نوکری کے متلاشی پاکستانی نوجوان کا انوکھا اقدام
لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ میں نوکری کی تلاش کیلئے پاکستانی نوجوان نے انوکھا اقدام اٹھالیا۔ کورونا وبا کے باعث نوکری نہ ملنے سے پریشان پاکستانی نے ایک بورڈ پر اپنی سی وی چسپاں کردی ۔ سی وی کے ساتھ کیو آر کوڈ بھی لگا دیا اور بورڈ کے ساتھ زیر زمین ریلوے سٹیشن پر کھڑا ہو گیا ۔ تین گھنٹے گزرتے ہی نہ صرف انٹرویو کال آ گئی بلکہ ایک ہفتے کے دوران ہی اسے اچھی نوکری بھی مل گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق کورونا وبا کے دوران برطانیہ میں ملازمتوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے اور ایسی ہی صورتحال کا سامنا پاکستانی نژاد…
صدف ابراہیم ”آرڈر آف اوٹاوا”کا اعزاز پانےو الی پہلی پاکستانی بن گئیں
اٹاوا(پاک ترک نیوز) پاکستانی کینیڈین صدف ابراہیم کی سماجی خدمات کا ریاست اوٹاوا نے بھی اعتراف کرلیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی صدف ابراہیم "آرڈر آف اوٹاوا"کا اعزاز پانےو الی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں ۔
صدف ابراہیم کینیڈا-پاکستان ایسوسی ایشن (نیشنل کیپٹل ریجن) کی صدر کے طور پر کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گرین ہیلپ کے نام سے ایک تحریک شروع کی اور نئی تارکین وطن خواتین کو کپڑوں کے شاپنگ بیگ بنانے کے لیے پارٹ ٹائم ملازمتیں فراہم کر کے انہیں بااختیار بنایا۔…
ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح
ازمیر(پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح میئر Tunç Soyer نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کاہت یاسر ایرن، چیمبر آف کامرس اسمبلی کے صدر سیلمی پویراز اور ازمیر چیمبر آف کامرس کے بورڈ کے صدر محمود اوزگنر نے بھی شرکت کی۔
پاکستان بلیوارڈ 1.5 کلومیٹر لمبی سڑک ہے جو ازمیر کے کاروباری اور مالیاتی ضلع کے مرکز میں واقع ہے۔
سفیر سائرس سجاد قاضی نے ازمیر میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان…
پاکستانی سفارتخانے کی آذربائیجانی قوم کو یوم فتح کی مبارکباد
باکو (سیدرضا/پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانے نے یوم فتح کے موقع پر آذری قوم کو مبارک باددی ۔
پاکستانی سفیربلال حئی کی جانب سے سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ۔
"میں دل کی گہرائیوں سے بہادر آذربائیجانی عوام کو 8 نومبر- یوم فتح کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنے بہادر شہداء کی روح کے لئے دعا کرتے ہیں جو "ان میں سے ہر ایک ہیرو بن گیا" کے الفاظ کی واضح مثال ہیں۔ فتح مبارک ہو، آپ کی جیت ہمیشہ قائم رہے۔ آذربائیجان ۔
پاکستانی سفارتخانے نےاظہاریکجہتی کے طور پر آذربائیجان…
پاکستانی گلوکار اسعد قریشی کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی کے گیت گانے والے پاکستانی گلوکار اور وی لاگر اسعد قریشی نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوسے ملاقات کی ۔
ٓآذربائیجان کے سفیر خضر فرہادو نے اسعد قریشی کے پاکستان آذربائیجان دوستی پر بنائے نغمے کو خوب سراہا ۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو ثقافتی طور پر بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی گلوکار اسعد قریشی نے آذربائیجان کے سفیر کو دونوں ممالک کی دوستی کو بڑھانے کے حوالے سے نئے پراجیکٹس سے بھی آگاہ کیا۔
آذربائیجان اور پاکستان کے میڈیا ہاؤسز میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز) کاراباخ کے یوم فتح کی مناسبت سے پاکستانی صحافیوں کا ایک وفد آذربائیجان کے دورے پر ہے ۔ باکو میں اہم شخصیات سے ملاقات کے ساتھ ساتھ پاکستانی صحافیوں کو آرمینیا کے قبضے سے 30 سال بعد واپس لیے گئے کاراباخ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرایا گیا ہے ۔جہاں انہوں نے آرمینیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ختم کرنے کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
پاکستانی صحافیوں کے وفد نے آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی AZERTACکا دورہ بھی کیا۔ جہاں نیوز ایجنسی کے بورڈ چیئرمین اسلان…
ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے کون کون سے فنکار لاہور آئے ہیں ؟
لاہور (پاک ترک نیوز) ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ترگت الپ ، بامسی اور سلیجان خاتون لاہور میں ہیں ۔ اپٹما کے گروپ لیڈر گوہراعجاز نے ترک فنکاروں کے اعزاز میں ناشتہ دیا جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے خصوصی شرکت کی ۔ گورنر سرور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک ترک دوستی مثالی ہے اور پاکستان سیاحوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔ گورنر سرور نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی بڑے فخر سے دیکھا۔ اس موقع پر ترک اداکارہ سلیجان خاتون نے بتایا…