براؤزنگ زمرہ

دفاع

defense

پاک بحریہ کے بیڑے میں چین کا تیار کردہ پی این ایس طغرل کی شمولیت

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ میں چین کا تیارکردہ پی این ایس طغرل بحری بیڑے میں شامل ہو گیا۔ جنگی جہاز کے بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عاری اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شرکت کی۔ صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کی دوستی مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، بھارت میں…

ترکی دفاعی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن، ترک ڈرون کی مانگ میں اضافہ

ترکی کی ایروسپیس اینڈ ڈیفنس کوآپریٹو کے مطابق ترک ڈرون کی فراہمی کیلئے 16ممالک سے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ایک معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت 2023میں ڈرون جہاز اور اسکا زمینی نظام فراہم کیا جائے گا۔ حالیہ برسوں میں ترکی نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خاطرخواہ ترقی کی ہے جس کی بدولت نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جارہی ہیں بلکہ دیگر ممالک کو برآمد بھی کیا جائے گا۔ ترکی کی دفاعی صنعت کی تیارکردہ مصنوعات نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت 169ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ انقرہ…

امریکہ کا یوکرین میں تعینات سفارتکاروںکے خاندانوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یوکرین میں امریکی سفارتی عملے کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کو ملک سے بھیج دیں۔ امیرکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کیلئے جنگ کی صورت میں امریکی شہریوں کے انخلا ممکن نہیں ہو گا۔ امریکہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ممکنہ فوجی کاروائی کے حوالے سے اطلاعات موجود ہیں۔ روس امریکہ اور مغرب کے ان دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔ یوکرین میں امریکہ کا سفارتخانہ ابھی کھلا ہے، لیکن امریکی انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کے مطابق روس…

متحدہ عرب امارات پر ایک اور حوثی میزائل کا حملہ

ابوظبی(پاک ترک نیوز) یمن کے حوثیوں باغیوں نے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو نشانہ بنایاہے ۔ حوثیوں کی جانب سے اس مرتبہ دو بلیسٹک میزائل حملے کیے گئے ۔ یواے ای ائر ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ابوظہبی پر کیے گئے دونوں میزائل حملے ناکام بنادیئے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے حوثیوں نے ڈرون کے ذریعے ابوظہبی ائرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک پاکستانی اور دو بھارتیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے اور آئل ٹینکرز کو بھی آگ لگ گئی تھی ۔ اس کے بعد امارات نے…

یونان رافیل طیارے کیوں خرید رہا ہے ؟

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس وقت اسلحے کی زیادہ خریداری کر رہے ہیں ۔ یونان نے فرانس سے چھ نئے رافیل طیارےخریدے ہیں جو ایتھنز پہنچ گئے ہیں ۔ یونان اور فرانس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالکملٹی بلین یورو کے اسلحے کے معاہدے کیا ہے جس سے یورپی یونین کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فرانس سے چھ رافیل جنگی طیارے یتھنز کے تاریخی مقام ایکروپولس کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایتھنز کے شمال میں تقریباً 70 کلومیٹر دور تاناگرا ایئر بیس پر اترے۔…

جرمنی نے یوکرین کو اسٹونیا کی جانب سےہتھیاروں کی فراہمی روک دی

برلن(پاک ترک نیوز) مبینہ طور پر جرمنی نے اسٹونیا کو جرمن ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔جبکہ اسٹونیا، لتویا اور لتھوانیا کے ساتھ مل کر یوکرائن کو ممکنہ روسی جارحیت کے خلاف ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کرچکا ہے۔ لیکن امریکہ کی جانب سے اسٹونیا کو امریکی ساختہ ہتھیار یوکرائن بھیجنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اگرچہ برطانیہ اور پولینڈ سمیت نیٹو کے دیگر ارکان نے یوکرائن کو براہراست ہتھیار فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن جرمن حکومت ابھی تک ایسا کرنے کی سخت مخالف ہے۔…

امریکہ ، روس مذاکرات :یوکرائن بحران کے حل کی امید ابھی زندہ ہے

سلمان احمد لالی جنیوا میں ایک بار پھر سرد جنگ کی تاریخ دہرائی گئی۔ امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے یوکرائن تنازعہ ، کشیدگی کی کمی کے موضوعات پر اہم بات چیت کی۔ دنیا بھر میں اس ملاقات کو انتہائی دلچسبی سے دیکھا جارہا تھا باالخصوص یوکرائن میں جہاں کی حکومت اور عوام روس کے ممکنہ حملے کے انتظار میں دم سادھے بیٹھے ہیں۔ ان مذاکرات کے نتیجہ میں کسی خاص پیش رفت کی امید کسی کو بھی نہیں تھی لیکن ماہرین امید کر رہے تھے کہ شاید ملاقات فوری جنگ کے خطرات کو ٹال…

ایران، روس اور چین مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

تہران(پاک ترک نیوز) ایران ،روس اور چین بحر ہند میں فوجی مشقیں کریں گے ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارینا نے فوجی کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ 2022میرین سکیورٹی بیلٹ کے نام سے ہونے والی بحری مشقوں میں تینوں ممالک کی فوجیں حصہ لیں گی۔ بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل مصطفی تاجودینی نے کہا کہ ’’ ایرانی بحریہ اور اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کی بحریہ کے سمندری اور فضائی یونٹوں کے علاوہ، چینی اور روس کے بحری جہاز بھی مشق میں حصہ لیں گے"۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی تینوں ممالک کے درمیان…

ترک فوج کو مقامی طور پر تیار کردہ ائیر ڈیفنس سسٹم ڈیلیور

مقامی طور پر تیار کردہ ائیر ڈیفنس مزائل سسٹم حصار گزشتہ روز ترک فوج کے حوالے کردیا گیا ۔ حصار او پلس کی فراہمی کے بعد ترکی ہوائی اور مزائل ڈیفنس نظام میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ حصاراو پلس ترکی کی دفاعی کمپنیوں اسلسان، راکتستان کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ حصا ر او پلس مین 360ڈگری دفاعی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسمیں 9مختلف اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ مزائل سسٹم لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرو، ڈرونز، کروز میزائلوں اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے مزائلوں کے خلاف دفاع فراہم کرتا…

ایرانی صدر نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا

ایرانی صدر نے دورہ روس کے دوران وہاںکے ذرائع ابلا غ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ تھا جس نے جوہری معاہدے کی خلاف ورز ی، اسے ٹھیک کرنے کہ ذمہ داری بھی امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ صدر ابراہیم ریئسی نے کہا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ویانا مذاکرا ت کو بہت سنجیدگی سے لیا۔ معاہدے کی بحالی میں رکاوٹ واشنگٹن کا رویہ ہے۔ ابھی تک ہم نے جو دیکھا ہے وہ امریکیوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں ۔ امریکہ نے معاہدے کی باضابطہ خلاف ورزی کی۔ جوہری معاہدہ جسے باضابطہ طور پر جوائنٹ…

ایران نیوکلیئر مذاکرات انتہائی نازک مرحلے پر

ایسے میں جب تہران یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر رہا ہے ، مغربی ممالک 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے کوششوں کو تیز تر کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب سے برلن میں ملاقات کےدوران ایران جوہری معاہدے کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فریقین معاہدے پر عملدرآمد کی جانب واپس آتے ہیں یا نہیں اسکا فیصلہ آنے والے چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔ اعلٰی امریکی سفارتکار نے کہ ویانا میں حالیہ مذاکرات…

امریکہ کی یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی منظوری

امریکہ اور روس کے درمیان جمعے کو ہونے والی اہم میٹنگ سے قبل بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ماسکو پر دباوٗ بڑھانے کا عمل جاری ہے۔ ملاقات امریکی، روسی وزرائے خارجہ کے مابین جنیوا میں ہوگی۔ امریکہ نے بالٹک ریجن میں اپنے نیٹو اتحادیوں کو یوکرائن کو اضافی ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دے دیا ہے جن میں طیارہ شکن مزائل بھی شامل ہیں جن سے یوکرائن کا دفاع مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے چار یوکرائنی اہلکاروں پر روسی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اہلکار ملک…

یوکرین کو برطانیہ سے ٹینک شکن ہتھیاروں کی کھیپ موصول

یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہتھیار صرف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک روس کے حملے کے خطرے کے پیش نظر یوکرین کو مزید دفاعی ہتھیار اور فوجی تربیت فراہم کرے گا۔ والیس نے کہا، "ہم نے یوکرین کو ہلکے ٹینک شکن دفاعی ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "برطانوی اہلکاروں کی ایک قلیل تعداد برطانیہ واپس آنے سے پہلے آپریشن آربیٹل کے فریم ورک کے اندر مختصر مدت کے لیے ابتدائی تربیت فراہم کرے گی۔" حالیہ…

متحدہ عرب امارات کا حوثی باغیوں پر جوابی حملہ

یمن میں سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے مختلف ٹارگٹ کا فضائی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے میں عام شہریوں کے علاوہ حوثی باغیوں کا ایک جنرل بھی ہلاک ہوگیا۔ حملہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنائے جانےکے بعد کیا گیا ہے۔ فضائی حملہ باغیوں کے زیر قبضہ دار الحکومت صنعا میں کیا گیا جس میں دو درجن افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی حملے کے بعد علاقائی کشیدگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ابوظہبی پر حوثی ڈرون اور میزائل حملےمیں تین افراد ہلاک…

روس نے یوکرین کی سرحد پر 127,000فوجی جمع کرلیے

یوکرین کی انٹلیجنس نے کہا ہے ماسکو کی جانب سے فضائی ، بحری افواج بھی تعینات کی گئ ہیں اور روس کے اتحادی بیلاروس کو مکمل آپریشنل تھیٹر سمجھنا چاہیے۔ روس کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں افواج کے اجتماع سے خطے میں جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور ماسکو ان اقدامات سے یورپی یونین اور نیٹو کو تقسیم ا ور کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انٹیلی جنس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس اپنے اتحادی بیلاروس کو یوکرین کے خلاف جارحیت بڑھانے کیلئے استعمال کر رہا…

آذربائیجان، آرمینیا سرحدی حد بندی کمیشن کے قیام کے لیے زبانی معاہدے پر پہنچ گئے

آذربائیجانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا سرحد کی حد بندی کے لیے کمیشن کے قیام پر زبانی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آذربائیجانی مرکز برائے بین الاقوامی تعلقات کے فرید شفیع کے مطابق زبانی معاہدے کو باقاعدہ شکل دینا اور مستقبل قریب میں متعلقہ دستاویزات پر دستخط اہم اہداف ہیں۔ حدبندی آرمینیا کے ساتھ آزربائجان کے مستقبل کے تعلقات کیلئے انتہائی اہم ہے گو کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع امن معاہدہ طے پانا اس برس بعید از قیاس قرار دیا جارہا ہے لیکن حدبندی کے حوالے سے معاملات طے پانے…

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

سیئول(پاک ترک نیوز)شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چوتھا میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔ دو شارٹ رینج بلیسٹک میزائل پیونگ یانگ ائیرپورٹ سے لانچ کیے گئے۔ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ تجربہ حالیہ امریکی پابندیوں کے جواب میں رد عمل کے طور پر کیا گیا ۔ گزشتہ جمعہ کو بھی ٹرین سے بلسٹک میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ کچھ برسوں میں نئے میزائل تجربات کو امریکہ اور مغربی ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایک حکمت عملی کو طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ…

امریکہ کا چین پر ایک اور وار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) سینیٹ میں ایک دوطرفہ بل کے ذریعے دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں پر 2026 کے بعد چین سے رئیر ارتھ مٹیریلز خرید نے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ بل کے مطابق دفاعی کمپنیاں ریئر ارتھ مٹیریز کے حصول اور ذخیرے کیلئے صرف پینٹاگون پر انحصار کریں گی جس سے چین کی اس شعبے پر اجارہ داری کو ختم کی جا سکے گا۔ رئیر ارتھ مٹیریلز 17قسم کی مختلف لیکن نایاب دھاتوں کو کہا جاتا ہے جن کا الیکٹرانکس ، جدید دفاعی سازو سامان میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ رئیر ارتھ مٹیریلز انڈسٹری کا آغاز جنگ…

روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے: امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے بہانہ تلاش کر رہا ہے۔امریکہ کی جا نب سے یہ الزام روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کی سرحدوں سے کشیدگی کم کرنے کیلئے حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ رواں ہفتے روسی اور امریکی سفارتکاروں کی تین اہم ملاقاتیں ہوئیں تاکہ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی جمع کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس ایسی…

2022 کی پہلی تربیتی مشقیں برفیلے علاقے میں کی گئیں

باکو (پاک ترک نیوز) 2022 کے تربیتی سال کی پہلی تربیتی مشقیں آذربائیجانی لینڈ فورسز کے آپریشنز کمانڈو ملٹری یونٹ میں منعقد کی گئیں۔وزارت دفاع کے مطابق تربیتی مشقوں کے دوران یہ منصوبہ بندی کی گئی کہ وہ علاقہ، جہاں تخیلاتی دشمن کے تخریب کار گروپ کو اشتعال انگیزی کا ارتکاب کرنا تھا۔وہاں پر انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پرفوجیوں کو تعینات کیا گیا۔ فوجی اہلکار اپنی مستقل تعیناتی کی جگہیں چھوڑ کر آپریشنل ایریا کی سمت بڑھ گئے تاکہ ممکنہ اشتعال انگیزی کو دبایا جا سکے۔ کمانڈوز نے خیالی دشمن کے اشتعال انگیز…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More