براؤزنگ زمرہ

دفاع

defense

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار۔1شروع ہو گئیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں البطار1 کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی۔ ان مشقوں میں پاکستانی اور رائل سعودی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا اور مستقبل میں فوجی شراکت داری کے لیے مشترکہ مفادات کی شناخت کرنا ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔…

ترک بحریہ دنیا کی دس مضبوط ترین بحری افواج میں شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی بحریہ دنیا کی مضبوط ترین بحری افواج کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہے ۔ ورلڈ ڈائرکٹری آف ماڈرن ملٹری وار شپس (WDMMW) نے 36 ممالک میں سب سے مضبوط بحری جہازوں کا تعین کرنے کیلئے تازہ ترین عالمی جائزے میں ترکیہ کی بحریہ کو 10 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ WDMMW کی رپورٹ کے مطابق، ترک بحریہ جو کہ 10 ویں نمبر پر ہے، نے حال ہی میں 36 ممالک کی مضبوط ترین بحری افواج کا تعین کرنے کے لیے ایک عالمی جائزہ لیا ہے جن کے پاس اپریل تک 90 فعال یونٹس پر مشتمل بحری بیڑا تھا، جس میں ایک…

کیا پاکستان بھی ترکیہ کے پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ "قان”بنانے کے پروگرام میں شامل ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھی ترکیہ کے پانچویں نسل کے لڑاکا جیٹ کی تیاری کے پروگرام میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آزربائیجان کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہوگا جو اس پروگرام کا حصہ بنے گا۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ترکیہ کے نائب وزیر دفاع جلال سمیع توفیقی نے کیا ہے۔ پاکستان سے واپسی پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلدـ" اس مہینے کے اندر" ہم اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اپنے قومی لڑاکا جیٹ پروگرام "قان " میں باضابطہ…

آذربائیجان کے ایس یو 25جیٹ کی ترکیہ سے اپ گریڈیشن کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

باکو (پاک ترک نیوز) آذر بائیجان کے ایس یو 25جیٹ طیارے نے ترکیہ سے اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے بعد پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ترکیہ کے ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس کمپنی کی جانب سے Su-25 لڑاکا طیارہ نے اپ گریڈیشن کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ آذریفوج کے ہتھیاروں اور آلات کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید بنانے کا عمل جاری ہے۔منصوبے کے مطابق ترکیہ کو…

پاکستان دفاعی صنعت میں تیزی سے خود انحصاری کی جانب گامزن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کو اپنے قیام سے سے ہیدفاع کے حوالے سے شدید خطرات کا سامنا رہاہے تاہم پاکستان دفاعی صنعت میں تیزی سے خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ۔دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا دفاعی صنعت کو ترقی دینا اور خوانحصاری کی جانب بڑھنا انتہائی ضروری ہے ۔ قیام پاکستان سے ہی سیکیورٹی کے ماحول نے پاکستانی دفاعی منصوبہ سازوں کو مجبور کیا کہ وہ دفاعی افواج کی صلاحیت اور صلاحیت کو تیار کریں تاکہ وہ حفاظتی چیلنجوں کا مناسب طور پر مقابلہ کرسکیں۔ دفاعی فرائض کی مناسب ادائیگی…

ترکیہ دفاعی صنعت میںکامیابی کی کہانی لکھ رہا ہے۔ صدر اردوان کا بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلےکی افتتاحی تقریب میں پیغام

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کی ترقی کو "بڑی اہمیت" دیتا ہے۔ ترک صدر نےآج سے استنبول میں منعقد ہونے والے 16ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے 2023 کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور ترکیہ ہم بہت سی رکاوٹوں، خفیہ اور کھلی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کو ترقی دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ سب سے بڑے عالمی دفاعی پروگراموں میں سے ایک جو آج منگل کو شروع ہوا اور جمعہ تک جاری رہے گا۔ کئی دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہا ہے…

سعودی عرب ترکیہ سے ڈرون طیارے خریدے گا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب ترکیہ سے ڈرون طیارے خریدے گا ۔یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہونے کا امکان ہے ۔ سعودی عرب نے ترک ڈرون خریدنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور منافع بخش معاہدوں کے سلسلے میں اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ترکیہ کے فارن اکنامک ریلیشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان خلیجی ممالک کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 200 کاروباری افراد کے وفد کے ہمراہ…

پاکستانی فوج کی شارپ بلیڈ 2023 سنائپر مقابلہ میں شاندار کارکردگی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) پاکستانی اور چینی فوج نے شارپ بلیڈ 2023سنائپر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ دنیا بھر میں ہر سال کمبیٹ سنائپنگ مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ پیپلز آرمڈ پولیس (PAP) چین کی تنظیم 2019 سے ہر سال شارپ بلیڈ مقابلہ منعقد کرواتی ہے ۔ان مقابلوں کی عالمی سطح پر پزیرائی کی جاتی ہے۔ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کی طرح ان سنائپر مقابلوں میں حصہ لیا۔پاک آرمی کی سنائپر ٹیم (PASS ) نے پہلی بار اِن مقابلوں میں حصہ لیا جس میں آفیسرز اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔18 ممالک کی 43 سنائپر ٹیموں…

عراق پاکستانی جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن گیا

بغداد (پاک ترک نیوز) عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن گیا ۔ بغداد نے اسلام آباد کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے ۔عراق بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو پاکستانی جے ایف 17تھنڈر کے خریدار ہیں ۔ پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری کے خریداروں میں ملائیشیا ،نائیجیریا،آذربائیجان اور میانمار کے بعد عراق بھی شامل ہو گیا ہے ۔ ارجنٹائن بھی اس کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ اگرچہ معاہدے کی تفصیلات خفیہ…

ایف16طیارے فضائی مشق اناتولین ایگل2023میں شرکت کیلئے کونیہ پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ایف-16 لڑاکا طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناتولین ایگل - 2023 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے تیسرے مین جیٹ بیس، کونیہ پہنچ گیا۔ ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی فضائی مشق اناتولین ایگل کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔ مشق کا مقصد ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مشق میں شریک ممالک کو مشترکہ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مشق شرکاء کے مابین باہمی تعاون…

کینیا کے نیوی کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے کمانڈر نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ ترجمان…

ترکیہ میں کیزیل ایلما (سرخ سیب) کی پرواز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے جدید ترین بغیر عملے کے لڑاکا جیٹ کیزیل ایلما نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ جس پرہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ترکیہ کی ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیکارکے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلیو ک بائراکٹرکی جانب سے بدھ کے روزبغیر عملے کے لڑاکا جیٹ کیزیلیلماکی کامیاب پرواز کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "ہم اسے مزید زمین پر نہیں رکھ سکتے تھے۔ یہ اڑ گیا! ہمارے رب کا شکریہ۔" ترکی کے قومی بغیر پائلٹ…

چمن: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی

چمن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔ حکام نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا۔ افغانستان سے فائر کیا گیا گولہ ایف سی قلعہ میں آ گرا۔ بارڈر کسٹم ہاوس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ سرحد پر شدید دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی…

پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی، وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی…

مشرقی ترکیہ میں دہشت گردوں کے حملے، آٹھ سیکورٹی اہلکار زخمی

انقرہ (پاک ترک نیوز) اتوار کے روز شمالی شام کے سرحدی علاقے کے قریب جنوب مشرقی ترکیہ میں دہشت گردوں کے ایک راکٹ حملے سے کم از کم آٹھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سات پولیس افسران اور ایک فوجی شامل ہیں۔ شمالی شام کے علاقے تل رفعت میں پی کے کے اور وائی پی جی دہشت گرد گروپ کی طرف سے داغا جانے والا راکٹ صوبہ کیلیس میں کلیس اونکوپینر بارڈر گیٹ پر واقع پولیس اسپیشل آپریشن اسٹیشن پر گرا۔ ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس کمشنر اور چھ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دہشت…

نیٹو کی رکنیت کے لئے سویڈن اور فن لینڈ دہشت گردی کے خلاف قانون سازی سخت کریں، نیٹو سیکرٹری جنرل

سٹاک ہوم(پاک ترک نیوز) سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت لینے کے لئے دہشت گردی اور پی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کے لیے اپنی دہشت گردی سے متعلق قانون سازی کو سخت کرنا چاہیے اور نیٹو بشمول ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ نیٹو اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتوارکی شب سویڈش میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "یہ ترکی کے لیے اہم ہے کیونکہ ترکی ایک نیٹو ملک ہے جو سب سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا شکار رہا ہے اور اس لیے وہ اس کے بارے میں فکر مند ہے۔ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔میں…

آئیڈیاز 2022 میں نمائش کنندگان کی شرکت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز ) دفاعی ساز و سامان کی بین الاقوامی نمائش ’’آئیڈیاز 2022‘‘ کراچی میں جاری ہے۔ آئیڈیاز 2022نمیں مندوبین و نمائش کنندگان کی شرکت کے تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق18نومبرتک جاری رہنے والی 4روزہ نمائش میں دنیا کے 64ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51ممالک کے285 وفود بھی شریک ہورہے ہیں۔ جس کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر کے تمام ہالز مکمل طور پر بک کیے گئے ہیں۔ نمائش میں…

پاک بحریہ کیلئے 2جدید ترین آف شور پٹرول بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغازکر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے تقریب کاانعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی…

ترکیہ امریکہ سے ایف 16نہ ملنے پر روسی ایس یو 35طیارے خریدے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے روس کے ایس 35طیاروں کو امریکہ کی جانب سے ایف 16طیارے نہ ملنے پر متبادل قرار دیدیا۔ ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی ایجنسی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا ہمیں ایف 16 طیارے فراہم نہیں کر پاتا تو متبادل کے طور پر روسی ایس یو 35 طیارے خریدے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔انقرہ اور واشنگٹن کے مابین ایف 16 طیاروں کی بات چیت چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس…

اسرائیل متحدہ عرب امارات کو ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل متحدہ عرب امارات کو ایک جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کرے گا جو خلیجی ملک کا ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو فروغ دے گا ۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دو ذرائع کے مطابق اسرائیل نے رافیل سے بنے SPYDER موبائل انٹرسیپٹرز کے لیے متحدہ عرب امارات کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ کہا جا رہاہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی ٹیکنالوجی حاصل کرے گا جو اس سال کے شروع میں ابوظہبی پر ہونے والے ڈرون حملوں کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More