براؤزنگ زمرہ
دفاع
defense
پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جے 10سی طیارے چین سے خرید لئے
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ کی آپریشنل کارکردگی اور بھارتی رافیل کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان نے جے10سی طیارے چین سے خرید لئے ہیں۔سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس یہ طیارے 24 گھنٹوں میں ملکی فضائی حدود میں داخل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے چین سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جے 10 طیارے خریدے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔ طیارے ففتھ جنریشن کے ملٹی رول کامبیٹ فائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان 11 مارچ کو کامرہ ایئر بیس پر طیاروں…
ترکی کے نیٹو میں شمولیت کے 70سال
انقرہ (پاک ترک نیوز)
سابق سوویت یونین کے خلاف یورپی دفاع کو یقینی بنانے کیلئے نیٹو اتحاد کی داغ بیل ڈالی گئی اور ترکی کی ستر برس قبل اس میں شمولیت نے اتحا د کو مزید طاقت فراہم کی کیوں کہ جغرافیائی اعتبار سے ترکی ایسے خطے میں واقع ہے جو سابق سوویت یونین کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
سوویت یونین کے ختم ہونے کے بعد نیٹو کے ٹوٹنے کی امید تھی لیکن اس کے برعکس یہ آج بھی ترقی یافتہ ممالک کے اتحادکے طور پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور بین الاقوامی سیاست میں اپنا…
ترکی ایک بڑی عسکری قوت کے طور پر ابھرا ہے:فرانسیسی اخبار
پیرس (پاک ترک نیوز)
فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون کے مطابق ترکی نے ایک مضبوط فوجی طاقت کے طور پر اپنے آپ کو منوا لیا ہے جو خود ہتھیار بنانے اور انہیں بیچنے کے قابل ہوگیا ہے۔
ترک ڈرونز نے حالیہ برسوں میں اپنی تکنیکی برتری کے باعث یوکرین ، شام، لیبیا ، نگورنو کاراباغ اور ایتھوپیا کے تنازعات میں فیصلہ کن کردار اداکیا۔
ڈرون جنگی طریقوں کو کیسے بدل رہے ہیں نامی مضمون کے مطابق حالیہ تنازعات میں ڈرونز کا وسیع پیمانے پر استعمال ہوا۔
آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ جنگ میں ترکی…
آذربائیجان کی کمانڈو فورس ملکی دفاع میں نیا اضافہ
باکو(پاک ترک نیوز)
بلیو بیریٹس نامی کمانڈوز جنہیں ترکی کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی ہے، ہر طرح کی جنگی تربیت سے لیس ہیں۔ آذربائیجان اپنی مسلح افواج کو ترک افواج کے ماڈل پراز سر نو منظم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہےاور بلیو بیریٹس اس ہی تشکیل نو کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ان کمانڈوز کو 2020میں آرمینائی قبضے سے آزادکروائے جانے والے قصبے ہدروت میں مشکل قدرتی ماحول اور آب و ہوا میں تربیت دی جارہی ہے۔تربیت میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی تیاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں، کوہ پیمائی سمیت…
لیبیا کی فوج کی ترک عسکری تربیت مشن کے کردار کی تعریف
طرابلس(پاک ترک نیوز)
لیبیا کی فوج نے عسکری تربیت کی فراہمی میں انقرہ کے کردار کو سراہا ہے۔ لیبیا کی فوج میں ڈائریکٹر ٹریننگ نوری الشنوک نے کہا کہ ترکی کی جانب سے لیبیا کی فوج کو فراہم کی جانے والی عسکری تربیت کا معیار بہت بلند ہے۔
جبکہ انقرہ نے بارہا کہا ہے وہ لیبیا میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے، اسی سلسلے میں ترک سپورٹ مشن لیبیاکی فوج کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑھانے کیلئے تربیت فراہم کرنے کے منصوبےپر عمل کررہا ہے۔
تربیتی مشن 2019میں انقرہ اور طرابلس کے…
ترکی ، آذربائیجان کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ ، اہم اجلاس جلد متوقع
انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی اور آذربائیجان اپنے منفرد ایک قوم ، دو ریاستیں کے اصول کو مزید گہرا کرنے کیلئے قومی سلامتی کے اجلاس کے انعقاد کریں گے۔ حال ہی میں شوشہ اعلامیہ کی ترک پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے دائرہ کارکو بڑھانے کی راہ ہموار ہو گئ جس سے عسکری تعاون میںاضافہ ہوگا۔
آذربائیجان اور ترکی ایک طویل تاریخ اور گہرے ثقافتی اور لسانی تعلقات کی ڈور سے بندھے ہیں، شوشہ پروٹوکول ان تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری اور اتحاد کی تشکیل کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم…
پہلی سعودی بین الاقوامی دفاعی نمائش 6مارچ سے شروع ہو گی
ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں پہلی بین الاقوامی دفاعی نمائش کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔ اور 6مارچ سے شروع ہونے والے شو میں نمائش کے لئے مختص تمام جگہیں فروخت کر دی گئی ہیں۔
منگل کے روز سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز (جامی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی فرماں روا اور حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں ریاض میں منعقد ہونے والے عالمی دفاعی اور سیکورٹی ایونٹ میں5 مارچ کو انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کے زیر…
ترک ڈرون یونان کیلئے درد سر
ایتھنز(پاک ترک نیوز)
ترک ڈرون یونان کی سرحد کے قریب اپنے فضائی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیرہ ایجئین
پر بھی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے یونانی فوجی کمانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایک یونانی روزنامہ میں یونانی فضائیہ کے سابق کماندار نے لکھا ہے کہ کم قیمت ترک ڈرون مختلف اونچائیوں پر دن میں تین سے چار پروازوں کی صلاحیت رکھا ہے۔ ترک ڈرون یونانی بحریہ کے نقل وحمل اور یونانی دفاعی تنصیبات کا آسانی مشاہدہ کررہے ہیں۔
جوابا یونان کو ترک ڈرونز کا سامنا کرنے کیلئے ایف سولہ…
ترکی ، آذربائیجان تعلقات میں اہم ترین پیشرفت
انقرہ (پاک ترک نیوز)
انقرہ نے تاریخی شوشہ اعلامیہ کو قانون میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل کو ترک سپیکر مصطفیٰ سینٹوپ کے دستخط کے بعد خارجہ امور کمیٹی میں غور کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
اس قانون میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اتحاد میں بدل جائیں گے جس سے دفاعی تعاون میں اضافہ ، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان زمینی رابطے کیلئے نقل و حمل کے منصوبوں پر کام ہوسکے گا۔
شوشہ اعلامیہ پر ترکی اور صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان نے صدر الہام علیوف نے دستخط کیے ۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد تاریخی شوشہ…
ترکی کا آذربائیجان ، گھانا کےساتھ دفاعی تعاون بڑھانے ارادہ
ترکی کے وزیر دفاع نے عسکری تعاون بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے حکام سے ملاقات کی۔
انقرہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف اور گھانا کے چیف آف جنرل اسٹاف وائس ایڈمرل سیٹھ آمواما شریک ہوئے۔
گھانا کے چیف اور آف جنرل سٹاف ترکی میں اپنے ہم منصب کی دعوت پر ترکی میں ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران فوجی تربیت، عسکری تربیت کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
بائیڈن کا مشرقی یورپ میں امریکی فوج بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے فوج مشرقی یورپ کے نیٹو ممالک میں بھیجی جائے گی۔ واشنگٹن کنے یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے جسے مشرقی یورپ میں نیٹو افواج کی موجودگی کو تقویت حاصل ہوگی۔
امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماسکو یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جبکہ روس کی جانب سے اصرار کیا جارہا ہے کہ اسکا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔…
مقامی طور پر تیار کردہ ترکش منی آبدوز خطے میں گیم چینجر ثابت ہوں گی
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی بغیر پائلٹ کے اڑنے والی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد منی آبدوز تیار کر رہا ہے ۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ منی آبدوز کا منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔یہ منی آبدوزیں جنگی ڈرون کے برابر ہوں گی جو سمندری حدود میں ملک کی حفاظت کریں گی۔
کوزان سیلوک ایرکان کے مطابق یہ منی آبدوزیں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں اور یہ پروگرام 1980کی دہائی سے جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میرین پراجیکٹ کے تحت تیار کردہ ملکی صنعت میں اچھا اضافہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا…
امریکی افواج شہریوں کی ہلاکت میں ملوث:رپورٹ
امریکی تھنک ٹیکن رانڈ کارپوریشن کی ایک مفصل رپورٹ میں امریکی افواج کو شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اس سلسلے میں اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
RAND کارپوریشن تھنک ٹینک کی ایک تحقیق نے امریکی فوج کو شہری ہلاکتوں کے الزامات کے جائزے میں "کافی کمزوریوں" اور عدم مطابقت کے لیے قصور وار ٹھہرایا ہے، اور پینٹاگون نے ایک وسیع جائزے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی فوج کے 29 اگست کو کابل میں ایک ہائی پروفائل ڈرون حملے کے…
ایران ، آذربائیجان کے درمیان عسکری تعاون زیر غور
ایران اور آذربائیجان کے وزرائے دفاع نے تہران میں علاقائی معاملات اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب ذاکر حسنوف کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں ، انہوںنے باہمی تعلقات کے فروغ اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے پر زور دیا
ایرانی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے خاص جغرافیائی خصوصیا ت کے پیش نظر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرکی ضرورت پر زور دیا
امریکا کی جانب سے آذربائیجان کو فوجی امداد کی فراہمی جاری
باکو(پاک ترک نیوز) تیس برس ہوئے جب امریکی کانگریس نے فریڈم اسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 907میں ترمیم کی۔ یہ ترمیم اس جملے کے ساتھ کی گئی کہ جب تک آذربائیجان، آرمینیا اور ناگورنوکاراباخ کے خلاف ہر قسم کی ناکہ بندیوں اور اقدامات کو ختم کرنے کیلئے واضح اقدامات نہیں کرتا۔ تب تک باکو کو امریکی فوجی امداد کی فراہمی پر پابندی عائد رہے گی ۔ لیکن 2002میں اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے خود کو حاصل اختیارات کے تحت اس ترمیم کو معطل کردیا۔یہ ترمیم تب سے ہی معطل چلی آرہی ہے۔
ٹرمپ کے بعد موجودہ صدر جوبائیڈن نے…
روس یوکرین کشیدگی:نیٹو نے مشرقی یورپ میں کمک بھیج دی
نیٹو کی جانب سے روسی خطرے کے پیش نظر مشرقی یورپی ممالک میں مزید بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ روس کی جانب سے ان اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔ ماسکو کے مطابق نیٹو کی کمک کشیدگی کو مزید بڑھائے گی۔
نیٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرقی یورپ کو مزید بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رکھ رہا ہے جبکہ مزید فوجی جنوب مشرقی یورپ میں بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔
نیٹوکی جانب سے ان اقدامات کو اتحادی ممالک نے سراہا اور انکا خیر مقدم کیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن…
روس یوکرین ممکنہ جنگ، بائیڈن ، یورپی رہنماوں کی اہم مشاورت
بامریکہ اور یورپی رہنماوں کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دونوں جانب سے روسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رابطہ ویڈیو کال کے ذریعے کیا گیا جس میں یورپی کمیشن کے صدر، یورپی کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، پولینڈ کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔
گفتگو کے دوران شرکا نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور مسئلے کے سفارتی حل کیلئے اپنی…
یوکرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان،روس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے ابھی تک کی سب سے بڑی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔
امدادی پیکچ میں اربوں مالیت کی امداد اور سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ یورپی کمیشن نے یورپی پارلیمنٹ اور کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ہنگامی پیکچ جلد منظوری دے دیں۔
یہ پیکج روس کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے یوکرین کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس پیکج کے تحت ابتدائی طور پر 1.2ارب یورو مختص کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس…
جنگ کا خطرہ : امریکی افواج ہائی الرٹ
امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر 8500 فوجیوں کو ہائی الرٹ رہنےکا حکم دیا گیا ہے۔ گو کہ امریکی انتظامیہ کی وجہ سے فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے تحت تعیناتی کا فیصلہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
واشنگٹن کے مطابق تعیناتی کا فیصلہ بڑی حد تک یورپ کی جانب سے یوکرین میں ریپٹ ریسپانس فورس کو فعال کرنے پر منحصر ہے۔
امریکہ کی جانب سے فوجیوں کو یوکرین میں بھیجنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا جس سے امریکہ اس تنازعہ میں…
یورپ میں 50,000 فوجیوں کی تعیناتی پر غور
صدر جوبائیڈن فوجیوںکو روسی سرحدوں کے قریب تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ خبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کی گئی کہ امریکہ کی جانب سے روسی سرحد پر امریکی فوجیوں اور جنگی جہازوں کی تعیناتی روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رکھنے کیلئے ہے۔
نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے دعویٰ کیا کہ وائٹ ہاوٗس 1000سے 5000فوجیوں کی تعیناتی کے منصوبے پر غور کر رہاہے، اگر حالات میں مزید خرابی ہوئی تو اس تعداد میں دس گنا تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
افواج کی تعیناتی کی آپشن امریکی محکمہ دفاع…