براؤزنگ زمرہ

شوبز

معروف اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) معروف اداکار، صدا کار اور ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ نے بھی کر دی۔ طلعت حسین کچھ عرصہ سے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔ معروف اداکار طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے،طلعت حسین کا تعلق پڑھے لکھے اور روشن خیال گھرانے سے تھا،ان…

پاک ترک مشترکہ سیریز صلاح الدین ایوبی میں محمد نورالحسن کی انٹری ہوگئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کی اسلامی تاریخی پر بننے والی مشترکہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں پاکستانی سینیئر اداکار محمد نورالحسن کا کردار سامنے آگیا۔ ویب سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے، یہ سیریز پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی ہے۔ ترکیہ میں چند ماہ قبل سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ نشر ہونا شروع ہوئی تھی جبکہ اب رواں ماہ 6 مئی سے پاکستان میں بھی اردو زبان میں اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔…

بیونس آئرس کی الجانڈرا60برس کی عمر میں مس یونیورس بن گئی

بیونس آئرس (پاک ترک نیوز ) 60 سال کی عمر میں مس یونیورس بیونس آئرس کا تاج سر پر سجانے والی خاتون نے کہا ہے کہ عمر کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک اثاثہ ہے۔اور وہ اس کامیابی پر بہت پر جوش ہے۔ ارجنٹائن کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجانڈرا روڈریگز نے دو روز قبل ہی ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اور جہاں دقیانوسی سوچ کو چیلنج کیا وہیں ایک دنیا کو حیران بھی کیا ہے۔وہ مقابلہ حسن کی تاریخ میں پہلی 60 سالہ خاتون ہیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور اس تاثر کو بھی رد کر دیا ہے جس…

بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کنفرم ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈیڑھ برس سے جاری افواہو ں اور قیاس آرائیوں کے بعد پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹی وی اداکار اور میزبان اقبال حسین سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پروی لاگ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئےبشریٰ انصاری نے اپنے شوہر اقبال حسین کےہمراہ شادی کے معاملات اور مسائل پر بات کی۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیونکہ وہ اکیلی رہتی تھیں اس لئے انہیں پہلے ڈیڑھ سال تو خوس کو منانا پڑا۔ ویسےاقبال حسین کی طلاق مجھ سے پہلے ہوئی تھی۔ اقبال حسین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا…

فلسطینی نژاد فرانسیسی میوزک سٹار کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت

کوچیلا۔کیلی فورنیا(پاک ترک نیوز) معروف ریپ میوزک سٹار سینٹ لیونٹ نے کوچیلا ویلی میوزک فیسٹیول میں غزہ کے شہریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ سے بے رحمانہ قتل عام کا شکار قرار دیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق فلسطین میں پیدا ہونے والے فرانسیسی میوزک سٹار مروان عبدالحامد المعروف سینٹ لیونٹ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فیسٹیویل میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے روایتی فلسطینی رومال گلے میں پہن رکھا تھا۔ سینٹ لیونٹ نے فلسطین اور…

2023،پاکستانی ڈراموں کیلئے ملا جلا سال ثابت ہوا

لاہور(پاک ترک نیوز) 2023پاکستانی ڈراموں کیلئے ملا جلا رجحان رہا ،کچھ ڈراموں نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں تو کہیں ڈرامے بری طرح فلاپ ہوئے بھی نظر آ ئے ہیں ۔ 2024 کے قریب آنے کے ساتھ یہ کہنا محفوظ ہے کہ سال 2023 میں پاکستان کے ڈرامے کے منظر نامے میں کچھ ارتقاء دیکھا ۔ہمیں اب شیطانی ساس بیچاری باہو کی ایک جہتی کہانی سنانے کی ضرورت نہیں ہے اور یقینی طور پر پیلیٹ میں اس سے کہیں زیادہ کچھ ہے۔ ہم نے حالیہ برسوں میں دیکھا ہے۔ اس میں ایک خوش آئند اضافہ نیا ڈرامہ چینل گرین انٹرٹینمنٹ ہے، جو مواد کے ساتھ…

ترکیہ کے اشتراک سے بننے والی سیریز ’’ صلاح الدین ‘‘ کے دوسرے سیزن میں کون سے پاکستانی ادکار شامل؟

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز کے دوسرے سیزن میں شامل پاکستانی اداکاروں کا نام سامنے آ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کراچی میں اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا پریمئیر ہوا تھا جس میں ڈرامے کی پہلی قسط دکھائی گئی تھی، اس موقع پر پاکستانی فلمز پروڈکشن کے جنید علی شاہ نے کہا کہ اس تاریخی سیریز کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ عدنان صدیقی نے تصدیق کی کہ “سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کے پہلے سیزن میں…

پاکستان ترک مشترکہ ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ طور پر بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ نئی ویب سیریز مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔ فلم میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ نئی ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ…

غزہ میں ہسپتال پر حملہ ،کورولوش عثمان کی نشریات روک دی گئیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے الاحلی ہسپتال میں حملے کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت کے بعد معروف ترک ڈرامہ سیریز کورولوش عثمان 5کی نشریات روک دی گئیں ۔ غزہ پر حملے کے باعث گزشتہ روز سیریز کی نئی قسط نشر ہونے تھی لیکن گزشتہ روز نئی قسط کے بجائے پُرانی قسط ہی نشر کی گئی۔ پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ ‘غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ہمارے ہزاروں معصوم فلسطینی بہن بھائی شہید ہوئے جس کے لیے ہمارے ملک ترکیہ میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سیریز…

کورولش عثمان کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) معروف تر سیریز کورلوش عثمان کے مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے۔ معروف سیریز کے مرکزی کردار ادا کرنیوالے براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا…

’کورولش عثمان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنیوالے بوراک اوزچیوت 7اکتوبر کو پاکستان آئیں گے 

انقرہ (پاک ترک نیوز) معروف ترکش ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے 7اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ معروف ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں’۔ ترک اداکار کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے’۔ اس سے قبل ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے…

کورولوس عثمان کا 5واں سیزن 4اکتوبرسے شروع ہو گا

اناطولیہ(پاک ترک نیوز) معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکول کورولوس عثمان کا پانچواں سیزن 4اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی اور عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا پانچواں سیزن کا آغاز آئندہ ماہ 4اکتوبر سے ہو گا ۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔براق ازچویت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹریلر میں ان کی بیگمات…

ترکیہ کی مشہور ادا کارہ مرفی کیالپ نے خود کشی کرلی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مشہور ادا کارہ مرفی کیالپ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔ 36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔ اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی…

دی نن2نے پہلی پوزیشن سنبھال لی، ڈینزل واشنگٹن کی دی ایکویلائزر 3دوسرے نمبر پر چلی گئی

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) وارنر برادرز کی نئی ہارر فلم "دی نن۔2" اس ہفتے کے آخر میں 32.6 ملین ڈالرکی کمائیکے ساتھ شمالی امریکہ کے باکس آفس پر سرفہرست رہی ۔ جبکہ پچھلے ہفتے کے آخر میں باکس آفس کے لیڈر، سونی کی "دی ایکویلائزر 3" جس میں ہمیشہ سے مقبول ترین ڈینزیل واشنگٹن شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ جس نے جمعہ سے اتوار تک کی مدت میں اندازاً 12.1 ملین ڈالر کمائے۔ باکس آفس کی 10 ستمبر کو جاری ہونے والی ر پورٹ کے مطابق ویک اینڈ کے لیے تیسرے نمبر پر 10 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ فوکس فیچرز اور…

آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ ایشیاکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

ملتان(پاک ترک نیوز) معروف پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان…

کورولوش عثمان کے ہدایتکار مہمت بوزداغ ستمبر کے بعد پاکستان آئیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) معرترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوش عثمان کے ہدایتکار مہمت بوزداغ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بعد پاکستان جانے کا ارادہ ہے ۔ پاکستان کو بہت مس کر رہا ہوں ۔ مہمت بزداغ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو بہت مس کررہا ہوں، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کئی بار دعوت دی ہے۔‘کورولوش عثمان’ کے ہدایتکار مہمت بوزداغ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ پر بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ترک ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا،…

لیجنڈ ترک موسیقار ایرکن کورے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) لیجنڈری ترک موسیقار ایرکن کورے 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ترک موسیقار ایرکن کورے کی بیٹی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ۔انہیں اناطولیائی راک موسیقی کے آباؤ اجداد میں شمار کیا جاتا ہے۔ کورے کچھ عرصے سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں مقیم تھے اور انہیں پھیپھڑوں سے متعلق مسائل کی وجہ سے ایک طبی ادارے میں ۔سپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی بیٹی دملا کورے نے اپنے مرحوم والد کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میراث زندہ رہے گی۔ ایرکن 24 جون 1941 کو استنبول میں پیدا…

بن ایفیلک بچوں سمیت چھٹیاں گزارنے استنبول پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) ہالی ووڈ کےمعروف اداکار بن ایفلیک چھٹیاں گزارنے کے لیے استنبو ل پہنچ گئے ہیں، اور وہ اکیلے نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی سابقہ    ​بیوی جینیفر گارنر اور ان کے تین بچے، وائلٹ این، سیرافینا روز الزبتھ اور سیموئل گارنربھی ہیں۔ اس اسٹار کا استنبول کا دورہ تفریحی دنیا میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے، خاص طور پر بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ اس کی حالیہ رومانوی اور شادی کے بعدایفیلک خاندان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شہر کے ساتھ ایفلیک کا خصوصی…

جمہوریہ ترکیہ کی 100ویں سالگرہ پر ڈزنی اتاترک کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز کرے گا

استنبول (پاک ترک نیوزز) جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک پر ایک نئی بائیوپک سیریز کو ٹی وی پر اور فلم تھیٹروں میں دو حصوں کی فلم کے طور پر دکھایا جائے گا۔ جس سے اسے وسیع ترناظرین تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔ ڈزنی اور پروڈکشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتاترک فلم کا پہلا حصہ فوکس ٹی وی پر 29 اکتوبر کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر نشر کیا جائے گا۔ پھر فلم چند دنوں بعد 3 نومبر کو بڑے پردے پر آئے گی۔جبکہ فلم کا دوسرا حصہ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔بعد…

ترک ٹی وی سیریز کی دنیا بھر میں شاندار پذیرائی 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک ٹی وی سیریز کو دنیا بھر میں شانداری پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ شوبز سے وابستہ شخصیات کے مطابق مختلف ممالک سے تین لاکھ سے لیکر 7لاکھ ڈالرز تک ایک قسط کی کمائی کے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کے دوران ترک ٹی وی سیریز نے نہ صرف ملکی سطح پر ریکارڈ قائم کئے گئے بلکہ برآمد شدہ سیریز سے لاکھوں غیر ملکی ناظرین کا بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفریحی اور ثقافتی خدمات کی کمیٹی کے چیئرمین، فتح اکسوئے کے مطابق، اس رجحان کو قائم کرنے والی پہلی ترک سیریز Gümüş…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More